
معروف سرچ انجن گوگل کے ملازم کیلئے کرائے پر مکان لینا گوگل کا انٹرویو پاس کرنے سے بھی زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رپو دمن بھدوریا نامی گوگل ملازم کا شہر بنگلورو میں تبادلہ ہوا جہاں اسے رہائش کیلئے ایک گھر کی ضرورت تھی جس میں اسے مشکلات کا سامنا رہا، گوگل ملازم نے اپنی یہ کہانی سوشل ویب سائٹ کے ذریعے بیان کی۔
رپو دمن نے لکھا کہ میں کرائے دار بننے کیلئے اپنے پہلے انٹرویو میں فیل ہوگیا تھا اور یہ میرے لیے بہت عجیب سا لمحہ تھا جس کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ گوگل کے انٹرویو پاس کرنے سے زیادہ مشکل انٹرویو بھی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ بار بار فیل ہونے کے بعد انہوں نے مالک مکان سے انٹرویو کی کارکردگی کے حوالے سے پوچھا جس کے جواب میں مالک مکان کی جانب سے بتایا گیا کہ میرے گوگل میں ملازمت کرنے سے وہ یہ سمجھتے تھے کہ میں گھر خرید سکتا ہوں۔
رپو دمن نے آخر میں لکھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ گوگل میں ملازمت کرنا اتنا نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔
بعد ازاں رپو دمن نے کرائے کے مکان کے لیے اپنا انٹرویو پاس کر لیا جسے انہوں نے سوشل ویب سائٹ پر بیان بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News