Advertisement
Advertisement
Advertisement

12 سالہ لڑکی نے گھر کے بنے بریڈ بیچ کر آئی فون خرید لیا

Now Reading:

12 سالہ لڑکی نے گھر کے بنے بریڈ بیچ کر آئی فون خرید لیا

دبئی کی رہائشی 12 سالہ بیانکا جیمی نے اسکول میں بریڈ بیچ کر آئی فون 14 خرید لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  12 سالہ بیانکا جیمی ساتویں کلاس کی طالب علم ہے، بیانکا نے اپنے والدین سے آئی فون 14 کی خواہش ظاہر کی لیکن والدین نے فون دلانے سے انکار کر دیا۔

بیانکا کو بیکنگ کا شوق تھا اور وہ رات میں اپنا ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد بریڈ بیک کیا کرتی تھی اور اس نے چھ ہفتوں کی محنت سے آئی فون خرید لیا/ فوٹو خلیج ٹائمز

والدہ کی جانب سے بیانکا کو اسکول لنچ باکس میں کچھ بریڈ بنا کر دیئے گئے جسے اس نے اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کیا۔

 بیانکا کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے دوستوں کی جانب سے بریڈ کے ذائقے کو پسند کیا گیا اور اگلے دن بھی لانے کی فرمائش کی۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ اس کے ایک دوست کی جانب سے کہا گیا کہ کیوں نہ اسے مفت باٹنے کے بجائے فروخت کیا جائے اور وہاں سے اسے آئیڈیا ملا اور اس نے اسکول میں 10 دہرم میں 4 بریڈ بیچ کر آئی فون 14 خرید لیا۔

 بیانکا کا کہنا تھا کہ اسے بریڈ بیچ کر آئی فون خریدنے میں چھ ہفتے کا وقت لگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیانکا کے والدین بیکنگ کے ماہر ہیں اور وہ دبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں ملازمت کرتے ہیں، بیانکا کو بھی بیکنگ کا شوق تھا اور وہ رات میں اپنا ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد بریڈ بیک کیا کرتی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر