
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ ہیلی کاپٹر کی پنکھڑیاں اوپر اور جہاز کے پر سائیڈ پر کیوں ہوتے ہیں۔
جہاز کا سفر کس کو پسند نہیں ہوتا ہر شخص یہی چاہتا ہے کہ وہ کم از کم ایک بار جہاز کا سفر ضرور کرے کیونکہ اس کا سفر ٹرین، بس اور دیگر گاڑیوں سے کافی مختلف ہوتا ہے۔
بیشتر افراد نے جہاز کا سفر کیا بھی ہوگا لیکن کیا آپ نے کبھی یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ جہاز پر سائیڈ پر کیوں ہوتے ہیں؟
ہم میں سے اکثر افراد کو معلوم ہی نہیں ہوگا کیونکہ شاید ہی کسی نے یہ جاننے کی کوشش کی ہو تو آئیے ہم آپکو اس کا اہم راز بتاتے ہیں۔
ہوائی جہاز سائز میں بڑے ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کے پر بھی سائز میں بڑے ہوتے ہیں جو جہاز کے درمیان میں دائیں اور بائیں جانب جڑے ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جہاز کی کھڑکی میں سوراخ کیوں ہوتا ہے؟ اہم راز جانیے
ہوائی جہاز کے پروں کے نیچے طاقتور انجن لگے ہوتے ہیں جو جہاز کو اڑنے اور اسے دائیں بائیں موڑ کاٹنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، انجنز کو کنٹرول کرنے کا سارا نظام کاک پٹ میں موجود ہوتا ہے۔
ہوائی جہاز کے اگلے حصے میں لگے بلیڈز اسے آگے کی جانب دھکیلنے میں مدد فراہم کرتے ہیں جبکہ پروں کے نیچے لگے طاقتور انجنز اسے اڑنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
انجنز چلنے سے پروں پر بہت زیادہ پریشر پیدا ہوتا ہے اور جہاز اوپر کی جانب اڑنے لگتا ہے اور فضا میں تیزی سے آگے بڑھتا ہے۔
اب بات کرتے ہیں ہیلی کاپٹر کی۔
ہیلی کاپٹر فضا میں آگے پیچھے اور اوپر نیچے حرکت کر سکتا ہے اور یہ فضا میں بھی ساکت رہ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہوائی جہاز کی وہ نشستیں جن پر حادثے کی صورت میں جان بچنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے
ہیلی کاپٹر کے درمیانی حصے میں اوپر کی جانب روٹر لگا ہوتا ہے، جب روٹر تیزی سے گھومنا شروع ہوتا ہے تو اس پر لگی پنکھڑیاں بھی گھومتی ہیں جس سے ہوا کا شدید دباؤ پیدا ہوتا ہے اور ہیلی کاپٹر ہوا میں اڑنا شروع کر دیتا ہے۔
روٹر کو کنٹرول کرنے کے تمام اختیارات پائلٹ کے ہاتھ میں ہوتے ہیں، روٹر کے اینگل تبدیل کر کے ہیلی کاپٹر کو آگے پیچھے یا اوپر نیچے حرکت دی جا سکتی ہے۔
اس کے علاوہ ہیلی کاپٹر کے پچھلے حصے پر بھی ایک پنکھا لگا ہوتا ہے جو ہیلی کاپٹر کو اینگل تبدیل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جہاز میں یہ بٹن کیوں ہوتا ہے؟ جانیے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News