
چنوں کی بات کی جائے تو اِن کا استعمال ہر گھر میں ہی کیا جاتا ہے، اکثر لوگ کالے اور سفید چنوں کی چاٹ بنا کر کھانا پسند کرتے ہیں۔
چنوں کے استعمال سے مجموعی صحت پر بے شمار طبی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں جن سے زیادہ تر افراد ناواقف نظر آتے ہیں۔
چنے دو رنگ کے ہوتے ہیں اور ان کی افادیت بھی کافی حد تک مختلف ہوتی ہے، ان کے استعمال سے صحت پر مختلف اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ انہیں اکثر ایک ہی جیسا سمجھا جاتا ہے۔
سفید چنوں کے فوائد سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ سفید چنے پروٹین حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے، چنوں کو فائبر، میگنیشیم، پروٹین، آئرن اور زنک جیسی غذائی اجزاء کا پاور ہاؤس بھی کہا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سحری میں دہی کھانے سے کیا واقعی پیاس کم لگتی ہے؟ چند انوکھے ٹوٹکے اور ان کی حقیقت
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ چنے اُبالنے کے بعد ان کا پانی پودوں میں کیوں ڈالنا چاہیے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
چنے کا ابلا ہوا پانی جسے ایکوافابا بھی کہا جاتا ہے، پودوں کے لیے قدرتی کھاد کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس میں نائٹروجن، پوٹاشیم اور فاسفورس جیسے غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔
یہ غذائی اجزاء پودوں کی نشوونما اور صحت کے لیے ضروری ہیں، اور یہ مٹی کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیکو کو ٹھنڈا کر کے کیوں کھانا چاہیے؟ جانیے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News