Advertisement
Advertisement
Advertisement

شادی کے دن دلہن کے والد کی اپنے داماد کو دلچسپ نصیحت؛ باراتی دنگ رہ گئے

Now Reading:

شادی کے دن دلہن کے والد کی اپنے داماد کو دلچسپ نصیحت؛ باراتی دنگ رہ گئے

مصر میں شادی کے دن دلہن کے والد نے اپنے داماد کو ایسی نصیحت کی کہ باراتی بھی دنگ رہ گئے۔

حال ہی میں مصر میں ایک شادی کی تقریب ہوئی جس میں دلہن کے والد نے اپنے ہونے والے داماد کو ایسا پیغام دیا کہ وہاں موجود باراتیوں کے ساتھ ساتھ صارفین بھی حیرت زدہ رہ گئے۔

مصر میں شادی سے قبل دلہن والوں کی طرف سے گھر بسانے کے لیے دلہا کو شادی کے سامان”جہیز” کی ایک فہرست پہنچائی جاتی ہے، اگرچہ یہ رسم مصری سماج کا حصہ ہے مگر اس میں عام طور پر گھریلو ضروریات کا سامان ہی ہوتا ہے۔

حیران کردینے والی خبر یہ ہے کہ اسکندریہ گورنری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بیٹی کی شادی کے موقع پر اس کے ہونے والے داماد یعنی دلہا کو جہیز کے سامان کی جو فہرست دی ہے اس میں اس نے لکھا کہ “میری بیٹی کے حق میں اللہ سے ڈرنا”۔

Advertisement

مصریوں کے لیے کسی بیٹی کے باپ کی طرف سے اس کی رخصتی سے قبل دلہا کو اس طرح کا پیغام دینا معمول کی بات ہے۔

مصری شہری انجی عصام نے اپنی بیٹی کے ہونے والے شوہر کریم المنیاوی کو سامان کی فہرست اس وقت دی جب المنیاوی اپنے دیگر اقارب کے ہمراہ اپنے سسر کے گھر آئے۔

انجی عصام نے لکھا کہ جسے ناموس کی امانت سونپی گئی ہو وہ پیسے نہیں مانگتا، ہماری عزت میں خدا سے ڈرنا۔

اس جملے کے ساتھ دلہن کے والد اینجی عصام نے اپنی بیٹی کے دولہا کریم المنیاوی سے وہ سب کچھ بیان کیا جو وہ چاہتے تھے۔

اس فہرست پر دلہا نے دستخط کیے، وہ حیران رہ گئے کہ اس فہرست میں سامان کی تو کوئی تفصیل نہیں تھی البتہ صرف اتنا لکھا تھا کہ ان کی بیٹی کے حق میں اللہ سے ڈرنا۔

المنیاوی نے کہا کہ وہ شادی سے چند روز قبل دلہن کے گھر والوں کے پاس جا کر منقولہ اشیاء کی فہرست اور جہیز کی تاریخ پر دستخط کرنا چاہ رہے تھے لیکن “فہرست” میں جو کچھ لکھا ہے اسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔

Advertisement

المنیاوی نے واضح کیا کہ اپنے ہونے والے سُسر کا مشورہ ان پر قرض ہے، وہ خدا کو خوش کرنے کے بعد اپنی بیوی کا بھی خیال رکھیں گے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی صارفین کا دلچسپ رد عمل دیکھنے میں آرہا ہے، مذکورہ فہرست ان دنوں مصری سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے۔

بعض لوگ اسے دلہن کے حق میں کمی قرار دیتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ باپ کو ایسا کرنے کا حق نہیں تھا جب کہ بعض نے اسے ایک طرح کی سہولت اور نیک خیال قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر منفی تبصروں کے بارے میں المنیاوی نے تصدیق کی کہ وہ ان تبصروں سے بالکل متاثر نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ میں اور میری اہلیہ اپنے بنائے منصوبے اور پروگرام کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر