
وہ لوگ جو اپریل میں پیدا ہوئے ہیں آج ہم اُن کو 5 اہم راز بتائیں گے جو انھیں دوسروں سے مختلف بناتے ہیں۔
اس مہینے میں 20 اپریل تک پیدا ہونے والے افراد برجِ حمل جبکہ اس کے بعد والے برجِ ثور کے حامل ہوتے ہیں۔
اگر بات کی جائے اس ماہ پیدا ہونے والی مشہور شخصیات کی تو ان میں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوئم، ہٹلر، ولیم شیکسپیئر اور مشہور مزاح نگار چارلی چپلن شامل ہیں۔
جبکہ پاکستان میں منیب بٹ، صبا قمر، ثمینہ پیرزادہ، یاسر حسین اور اسد احمد جیسی مشہور شخصیات شامل ہیں۔
اپریل میں پیدا ہونے والوں کی خصوصیات
اس ماہ پیدا ہونے والے افراد کا رجحان حیرت انگیز طور پر فنون لطیفہ کی جانب ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ دولت اور شہرت اکثر ان کی زندگی کا حصہ بنتی ہے۔
اپریل میں پیدا ہونے والے افراد ضدی طبعیت کے مالک ہوتے ہیں، یہ عادت اس وقت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے جب وہ کچھ کرنے کی ٹھان لیں تو اسے پایہ تکمیل تک پہنچا کر ہی دم لیتے ہیں۔
محنت کرنا بھی اس مہینے پیدا ہونے والے افراد کی اہم خاصیت ہے، جو کام ان کو دیا جائے اسے کرنے میں اپنی پوی محنت اور لگن استعمال کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کامیابی بھی ان کے قدم چومتی ہے۔
اپریل میں پیدا ہونے والے لوگ ان لوگوں کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں جو اپنے آپ کو بدلنا چاہتے ہیں یا کچھ سیکھنا چاہتے ہیں۔
لیکن اگر انہیں محسوس ہو کہ اگلا مکمل طور پر ان پر ہی انحصار کرنا چاہتا ہے تب یہ بھی آنکھیں پھیر لیتے ہیں۔
ایسے بہت جرات مند ہوتے ہیں، ان میں لیڈز بننے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو صحیح وقت پر سامنے آتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News