Advertisement
Advertisement
Advertisement

لوگوں کو چھٹی کے بعد کا دن پسند کیوں نہیں آتا؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

Now Reading:

لوگوں کو چھٹی کے بعد کا دن پسند کیوں نہیں آتا؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

لوگوں کو چھٹی کے بعد کا دن پسند کیوں نہیں آتا؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ لوگوں کو چھٹی کے بعد کا دن پسند کیوں نہیں آتا۔

ماہرین کی جانب سے چند ایسی دلچسپ وجوہات کی نشاندہی کی گئی ہے جس کے باعث لوگوں کو پیر یا ورکنگ ویک کے آغاز والا کوئی بھی دن بہت برا محسوس ہوتا ہے۔

ضرورت سے زیادہ کھانا

ہفتہ وار تعطیل پر لوگ اکثر خصوصی پکوان کھانا پسند کرتے ہیں یا گھر سے باہر کھانے کے لیے جاتے ہیں اور ضرورت سے زیادہ ہی کھا لیتے ہیں۔

عام طور پر ایسی غذائیں صحت کے لیے زیادہ مفید بھی نہیں ہوتیں جبکہ ضرورت سے زیادہ کھانے سے جسمانی توانائی میں کمی آتی ہے اور نئے ہفتے کا آغاز متاثر ہوتا ہے۔

Advertisement

زیادہ وقت سونا

چھٹی کے دن زیادہ وقت تک سونا تو بہتر ہے مگر بہت زیادہ دیر تک سونا نقصان دہ ہے۔

آپ چھٹی کے دن اگر بہت تاخیر سے اٹھیں گے تو رات کو معمول کے مطابق سونا مشکل ہوگا اور پیر کی صبح اٹھنے پر نیند پوری نہیں ہوگی جس سے جسمانی عدم توازن پیدا ہوتا ہے۔

اگر آپ کو اپنا کام پسند نہ ہو

اگر آپ کو اپنا کام ہی پسند نہ ہو تو چھٹی کے بعد دوبارہ اسے کرنا مزاج کو بہت زیادہ گراں گزرتا ہے اور سستی یا چڑچڑے پن کا سامنا ہوتا ہے۔

صحت متاثر ہوتی ہے

Advertisement

چھٹی کے بعد کی صبح لوگوں کا بلڈ پریشر عموماً باقی دنوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔

بلڈ پریشر بڑھنے سے غصہ زیادہ آتا ہے اور اس سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

بہت زیادہ ٹریفک

آپ دنیا کے کسی بھی حصے میں رہ رہے ہوں مگر ہفتہ وار تعطیل کے بعد اگلی صبح کا ٹریفک عموماً معمول سے زیادہ ہوتا ہے اور کسی تشدد کی طرح محسوس ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر