Advertisement
Advertisement
Advertisement

گھر میں بڑھتے لال بیگوں سے پریشان ہیں؟ تو ان سے نجات کیلئے یہ طریقہ آزمائیں

Now Reading:

گھر میں بڑھتے لال بیگوں سے پریشان ہیں؟ تو ان سے نجات کیلئے یہ طریقہ آزمائیں

گھر میں بڑھتے لال بیگوں سے پریشان ہیں؟ تو ان سے نجات کیلئے یہ طریقہ آزمائیں

آج ہم آپکو لال بیگوں سے نجات حاصل کرنے کے چند طریقے بتائیں گے۔

بورک ایسڈ

بورک ایسڈ کو لال بیگوں کے خلاف انتہائی مؤثر تصور کیا جاتا ہے۔

اس مقصد کے لیے بورک ایسڈ کے پاؤڈر کی کچھ مقدار کو گھر کے کونوں اور فرش پر چھڑک کر چھوڑ دیں، اس سے لال بیگوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

بیکنگ سوڈا

Advertisement

بیکنگ سوڈا اور چینی کو ملا کر لال بیگ کا خاتمہ ممکن ہے۔

اس مقصد کے لیے چینی اور بیکنگ سوڈا کو ملائیں اور پھر اس مکسچر کو گھر کے کونوں اور ان جگہوں پر چھڑک دیں جہاں لال بیگ زیادہ نظر آتے ہیں۔

نیم

نیم کے تیل یا پاؤڈر سے بھی ان کیڑوں کو ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ایک اسپرے بوتل میں نیم کے تیل کی تھوڑی سی مقدارکو پانی میں ملائیں اور اس مکسچر کو ان جگہوں پر اسپرے کریں جہاں لال بیگ زیادہ نظر آتے ہیں۔

اگر نیم کے پاؤڈر کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اسے رات کے وقت متاثرہ حصوں پر چھڑک دیں اور صبح یہ عمل پھر دہرائیں۔

Advertisement

پودینے کا تیل

پودینے کا تیل بھی ان کیڑوں سے نجات کے لیے بہترین ثابت ہو سکتا ہے۔

پودینے کے تیل کی کچھ مقدار کو نمک ملے پانی میں ملائیں اور پھر اس محلول کو گھر کے متاثرہ حصوں پر اسپرے کریں۔

مگر یاد رکھیں کہ راتوں رات لال بیگ ختم نہیں ہوں گے بلکہ کئی بار اس عمل کو دہرانے پر ہی بہترین نتیجہ سامنے آئے گا۔

لیموں کا عرق

لیموں کے عرق کی مہک ہمیں تو اچھی لگتی ہے مگر لال بیگ اسے پسند نہیں کرتے۔

Advertisement

2 سے 3 کھانے کے چمچ لیموں کے عرق کو پانی سے بھری ایک بالٹی میں ملا کر مکس کریں اور پھر گھر کے متاثرہ حصے کو اس سے دھو لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر