Advertisement
Advertisement
Advertisement

کونسے رنگ کا لباس مچھروں کو اپنی جانب راغب کرتا ہے؟ جانیے

Now Reading:

کونسے رنگ کا لباس مچھروں کو اپنی جانب راغب کرتا ہے؟ جانیے

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کونسے رنگ کا لباس مچھروں کو آپکی جانب راغب کرتا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق مچھر گہرے رنگوں کی جانب زیادہ رخ کرتے ہیں اور اس کی چند وجوہات بھی ہیں۔

گہرے رنگ حرارت کو زیادہ جذب کرتے ہیں اور اس سے مچھروں کو اپنے شکار کا تعین کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ گہرے رنگ زیادہ نمایاں بھی ہوتے ہیں اور وہ آسانی سے مچھروں کی نظر میں آ جاتے ہیں۔

محققین نے کہا کہ مچھر نارنجی، سرخ، سرخی مائل نارنجی اور گہرے نیلے رنگ کے لباس پہننے والے افراد کو زیادہ کاٹتے ہیں۔

Advertisement

تاہم ان کا کہنا تھا کہ رنگوں کے ساتھ ساتھ کاربن ڈائی آکسائیڈ بھی اہم ہوتی ہے۔

یعنی مچھر گہرے رنگوں کی جانب اس وقت بڑھتے ہیں جب وہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کو شناخت کرتے ہیں اور ہر فرد سانس کے ذریعے اس گیس کو خارج کرتا ہے۔

تحقیق کے دوران ایسے رنگوں کے بارے میں بھی بتایا گیا جو مچھر نظر انداز کر دیتے ہیں۔

محققین کے مطابق ہلکے رنگ جیسے سفید، سبز اور نیلے رنگ کے لباس پہننے والے افراد عموماً مچھروں کی توجہ کا مرکز نہیں بنتے۔

درحقیقت مچھر ہلکے رنگوں کو خطرہ تصور کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ سورج کی روشنی میں کاٹنے سے گریز کرتے ہیں اور تاریکی میں زیادہ متحرک ہوتے ہیں کیونکہ سورج کی روشنی سے ان کے مرنے کا خطرہ ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ہلکے رنگوں کو خطرہ تصور کرتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ ہلکے رنگوں کے لباس پہننے سے مچھروں سے بچنے میں کسی حد تک مدد مل سکتی ہے تاہم کاربن ڈائی آکسائیڈ، جسمانی حرارت اور پسینے جیسے عناصر مچھروں کو آپ کی جانب کھینچ سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر