Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹرین میں آگ لگ جائے تو مسافروں کو کیا کرنا چاہیے؟

Now Reading:

ٹرین میں آگ لگ جائے تو مسافروں کو کیا کرنا چاہیے؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ ٹرین میں آگ لگ جائے تو مسافروں کو کیا کرنا چاہیے۔

ترجمان پاکستان ریلوے بابر علی رضا نے کہا ہے کہ اس صورت حال میں سب سے زیادہ اہم اپنے اعصاب پر قابو رکھنا ہے، آگ دیکھ کر اگر ایک مسافر دوسرے سے پہلے بوگی کی دوسری طرف جانے کی کوشش کرے گا تو اس دھکم پیل میں نقصان کا زیادہ اندیشہ ہے۔

آپ کو جیسے ہی معلوم ہو کہ آپ کی بوگی میں آگ لگی ہے تو فوراً زنجیر کھینچیں تاکہ ٹرین ڈرائیور کو ایمرجنسی صورت حال کا اندازہ ہو سکے۔

یاد رکھیں کہ زنجیر کھینچنے اور ٹرین رکنے میں تقریباً تین سے چار منٹ لگتے ہیں۔ اس دوران اگر آپ چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے کی کوشش کریں گے تو بچنے کے امکانات بہت کم رہ جاتے ہیں۔

ٹرین کے ڈبے میں دائیں اور بائیں جانب واش رومز ہوتے ہیں ان واش رومز کے ساتھ آگ بجھانے والے آلات بھی رکھے ہوتے ہیں۔

Advertisement

اگر آپ کو ان کا طریقہ استعمال آتا ہے تو ان آلات کی مدد سے آگ بجھائیں۔ اگر آپ کو طریقہ نہیں آتا تو پھر بھی پریشان نہ ہوں، ٹرین کا عملہ زنجیر کھینچنے کے ایک سے دو منٹ کے درمیان متاثرہ ڈبے تک پہنچ جاتا ہے۔

یہ عملہ تربیت یافتہ ہوتا ہے اور آگ بجھانے سمیت دیگر ایمرجنسی صورتحال میں آپ کی مدد کرے گا۔

ٹرین کی بوگی دونوں اطراف سے دوسری بوگیوں سے متصل ہوتی ہے۔ اگر آگ بوگی کے دائیں جانب لگی ہے تو آپ بوگی کے بائیں جانب والے ڈبے میں چلے جائیں۔ اسی طرح اگر آگ بائیں جانب لگی ہے تو آپ دائیں جانب چلے جائیں۔

آپ کے سامان سے زیادہ ضروری آپ کی جان ہے۔ آگ لگنے کی صورت میں اگر آپ سامان کی فکر کریں گے تو غیر ارادی طور پر دوسرے مسافروں کی موومنٹ کو روک دیں گے۔

آگ بہت تیزی سے پھیلتی ہے، آپ کو چاہیے کہ جتنی جلدی ہو سکے، دوسرے ڈبے میں چلے جائیں۔ متاثرہ ڈبے سے مسافروں کے انخلاء کے بعد ہمارا عملہ آپ کا سامان آپ تک پہنچانے میں پوری مدد کرے گا۔

زنجیر کھینچنے کے بعد جب گاڑی رک جائے تو آپ نیچے اتر جائیں اور ریلوے لائن سے ایک محفوظ فاصلے پر چلے جائیں۔

Advertisement

اس دوران متاثرہ بوگی کو باقی ٹرین سے علیحدہ کر دیا جائے گا اور پھر آپ کو ٹرین میں ایڈجسٹ کر کے منزل کی جانب روانہ کر دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر