Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشہور پینٹنگ مونا لیزا کا اہم راز فاش ہوگیا

Now Reading:

مشہور پینٹنگ مونا لیزا کا اہم راز فاش ہوگیا

مشہور پینٹنگ مونا لیزا کا اہم راز فاش ہوگیا

مشہور ترین پینٹنگ مونا لیزا 1503 سے 1517 کے درمیان کسی وقت مکمل ہوئی تھی اور صدیوں سے لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اس میں دکھائی جانے والی خاتون کون ہے اور اس کے پیچھے دکھایا گیا مقام کہاں ہے۔

اٹلی سے تعلق رکھنے والے ایک تاریخ دان سلوانو وینسٹی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایک چھوٹے سے قصبے کا پل اس پینٹنگ میں دکھایا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اٹلی کے صوبے Arezzo کے ایک قصبے کا رومیٹو ڈی لیٹرینا نامی پل مونا لیزا کے پس منظر میں موجود ہے۔

لیونارڈو ڈاونچی نے اس پینٹنگ کو فلورنس میں تیار کیا تھا اور اس کے بعد سے خاتون کی شناخت اور اس کے پسِ منظر کے مقام کے بارے میں لاتعداد قیاسات سامنے آئے ہیں۔

ماضی میں یہ خیال پیش کیا گیا تھا کہ پینٹنگ کا پل رومیٹو ڈی لیٹرینا کے قریب موجود پونٹے بورینو نامی پل ہے جبکہ کچھ حلقے شمالی اٹلی کے ایک پل کو پینٹنگ کا حصہ قرار دیتے رہے۔

Advertisement

سلوانو وینسٹی نے تاریخی دستاویزات اور علاقے کی ڈرون تصاویر کو استعمال کرکے اس ڈیٹا کا موازنہ پینٹنگ میں دکھائے جانے والے علاقے سے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس پل کی سب سے نمایاں شناخت اس میں موجود محرابوں کی تعداد ہے۔

پینٹنگ کے پل اور حقیقی پل میں 4 محرابیں ہیں جبکہ دیگر جگہوں پر موجود پلوں میں یہ تعداد زیادہ ہے۔

یہ وہ پل ہے / فوٹو بشکریہ Le Rocca Cultural Association

تاریخی دستاویزات کی جانچ پڑتال سے ثابت ہوا کہ 1501 اور 1503 میں اس پل سے بہت زیادہ لوگ گزرتے تھے اور یہی وہ وقت تھا جب لیونارڈو ڈاونچی اس علاقے میں مقیم رہے تھے۔

یہ پل مختلف مقامات تک رسائی کا دورانیہ کم کر دیتا ہے۔

Advertisement

یہ تاریخ دان ماضی میں بھی مونا لیزا کے حوالے سے کئی دعوے کر چکے ہیں۔

ایک موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ لیونارڈو ڈاونچی نے پینٹنگ کے لیے ایک مرد اور ایک خاتون ماڈل کو استعمال کیا تھا۔

خیال رہے کہ دنیا کی مشہور ترین پینٹنگ اس وقت پیرس کے Louvre میوزیم میں بلٹ پروف گلاس کے پیچھے رکھی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر