آج ہم آپکو سست اینڈرائیڈ فون کو تیز کرنے کے آسان طریقے بتائیں گے۔
بیکار تصاویر، ویڈیوز اور دیگر فائلز کو ڈیلیٹ کر دیں
بہت زیادہ تصاویر، ویڈیوز، گیمز اور دیگر مواد کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے فون اسٹوریج تیزی سے بھرجاتی ہے جبکہ اس کے کمپیوٹر پراسیس یونٹ (سی پی یو) پر دباؤ بڑھتا ہے، جس سے فون کی رفتار سست ہوجاتی ہے۔
اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کو کام کرنے کے لیے کافی اسپیس کی ضرورت ہوتی ہے اور گوگل کا مشورہ ہے کہ فون کی کم از کم 10 فیصد اسٹوریج خالی رکھیں تاکہ ڈیوائس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے۔
ان ایپس کو ڈیلیٹ کر دیں جن کو استعمال نہیں کرتے
اکثر افراد متعدد ایپس انسٹال کرلیتے ہیں جن میں سے بیشتر کو وہ طویل عرصے تک استعمال بھی نہیں کرتے۔
یہ ایپس اسٹوریج اسپیس پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ فون کی اسپیڈ کو بھی متاثر کرتی ہیں۔ تو ایسی ایپس کو ڈیلیٹ کرنے سے ڈیوائس کی رفتار کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔
بیک گراؤنڈ میں کام کرنے والی ایپس پر نظر رکھیں
کچھ ایپس بیک گراؤنڈ میں کام کرتے ہوئے ریم ریسورسز پر قبضہ کر لیتی ہیں جس سے بھی فون سست ہو جاتا ہے جبکہ بیٹری تیزی سے ختم ہوتی ہے۔
اس سے بچنے کے لیے فون کی بیٹری سیٹنگز میں Adaptive Battery سیٹنگز ان ایبل کر کے ان ایپس کی سرگرمیوں کو روکنا ممکن ہے۔
اسی طرح کچھ ایپس ہوتی ہیں جن کو ڈیلیٹ کرنا ممکن نہیں ہوتا جن کو سلیپ موڈ میں ڈالنے سے ڈیوائس کی اسپیڈ بہتر ہوتی ہے۔
ایپ cache کلیئر کریں
ہر اینڈرائیڈ ایپ عارضی فائلز کی ایک لائبریری بناتی ہے جن کو cache کہا جاتا ہے۔ان فائلز کا مقصد ایپ کو زیادہ بہتر طریقے سے چلانے میں مدد فراہم کرنا ہوتا ہے اور مختصر المدت کے لیے یہ بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
تاہم جب کسی ایپ کی cache فائلز بہت زیادہ ہو جائیں تو وہ بہت سست روی سے چلنے لگتی ہے جبکہ فون کی اسٹوریج بھی متاثر ہوتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ایپ cache کو کلیئر کرنے سے ڈیوائس کی پرفارمنس بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
اس مقصد کے لیے سیٹنگز میں ایپس کے آپشن میں انفارمیشن پیج پر کلک کریں اور وہاں اسٹوریج اور پھر کلیئر cache کے آپشن کا انتخاب کریں۔
اگر آپ کا اینڈرائیڈ فون سست ہو گیا ہے تو cache پارٹیشن کو کلیئر کر کے دیکھیں۔اس مقصد کے لیے فون کے ریکوری موڈ کو استعمال کیا جاتا ہے۔
ریکوری موڈ کے لیے فون کو پاور آف کریں اور جب وہ مکمل طور پر بند ہو جائے تو پھر دوبارہ آن کرتے ہوئے پاور اور والیوم ڈاؤن بٹن کو ایک ساتھ دبا کر رکھیں۔
ریکورڈ موڈ اسکرین پر والیوم اپ اور ڈاؤن بٹنوں سے cache پارٹیشن کلیئر کرنے کے آپشن کو تلاش کیا جا سکتا ہے جس کو پاور بٹن سے سلیکٹ کریں اور پھر یس پر کلک کریں۔
ایسا کرنے کے بعد ریکورڈ موڈ پھر اسکرین پر نظر آئے گا جس کے بعد ری بوٹ سسٹم ناؤ کے آپشن پر کلک کریں اور فون ری اسٹارٹ ہو جائے گا۔
اینیمیشن اسپیڈ تبدیل کریں
ویسے تو نئے اینڈرائیڈ فونز کافی تیزرفتار ہوتے ہیں مگر پرانے یا سستے فونز میں 2 سے 4 جی بی ریم ہوتی ہے جس سے ڈیوائس کی اسپیڈ کئی بار سست محسوس ہوتی ہے۔
اس کا ایک حل فون کے اینیمیشن اسکیل کو بدلنا ہے جس سے فون حقیقت میں تو تیزرفتار نہیں ہوجائے گا مگر ایسا محسوس ضرور ہوگا۔
وہاں نیچے اسکرول کرنے پر ونڈوز اینیمیشن اسکیل، Transition اینیمیشن اسکیل اور Animator duration اسکیل کے آپشن نظر آئیں گے۔پر اسکیل پر .5x آپشن کو سیٹ کریں۔
اپنا فون ری بوٹ کریں
کیا کبھی سست فون کو بند کرکے کھول کر دیکھا ہے؟ درحقیقت کئی بار ڈیوائس کو ری اسٹارٹ کرنا متعدد مسائل کا حل ثابت ہوتا ہے۔
ڈیوائس ری بوٹ کرنے سے تمام ایپس رک جاتی ہیں جبکہ میموری صاف ہو جاتی ہے جس سے فوری طور پر فون کی پرفارمنس بہتر ہوتی ہے۔
فیکٹری ری سیٹ
یہ آخری چارہ ہے یعنی جب کوئی طریقہ کام نہ کرے تو پھر فون کو فیکٹری ری سیٹ کر دیں۔
ایسا کرنے سے تمام ایپس اور فائلز ڈیلیٹ ہو جائیں گی اور فون بالکل اس پوزیشن پر چلا جائے گا جب آپ نے اسے استعمال کرنا شروع کیا تھا۔
مگر جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ آخری طریقہ کار ہے اور اسے مجبوری کے بغیر اپنانے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ ایسا کرنے سے آپ تمام ڈیٹا سے محروم ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
