
لائٹ جانے کے بعد بھی کمرہ ٹھنڈا رکھنے کے چند طریقے جانیے
آج ہم آپکو لائٹ جانے کے بعد بھی کمرہ ٹھنڈا رکھنے کے چند طریقے بتائیں گے۔
کمرے میں گرم آلات نہ چلائیں
ویسے تو اگر لائٹ جاچکی ہے تو بجلی کے آلات چلانا ممکن نہیں لیکن اگر اے سی چلا کر کچھ دیر کے لئے بند کیا ہے تو اس کمرے میں استری، بال سیدھے یا کرل کرنے والے آلات یا پھر لائٹر نہ جلائیں۔
یہ آلات کمرے کو بہت زیادہ گرم کردے گا اور دوبارہ ٹھنڈا کرنے کے لئے اے سی کو بہت دیر کام کرنا پڑے گا۔
پی وی سی پردے
پی وی سی پردے اے سی کی ہوا کو کمرے کے اندر رکھنے میں بہت مددگار ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آفسز وغیرہ میں ان کا استعمال بہت عام ہوتا ہے۔
یہ پردے کیڑے مکوڑوں اور شور و غل بھی کمرے میں آنے سے روکتے ہیں۔
دروازے اور کھڑکیوں کے سوراخ میں کپڑا لگا دیں
دروازے کے نیچے کافی جگہ موجود ہوتی ہے جس میں سے ہوا نکل کر باہر نکل جاتی ہے۔
ایسے میں ضروری ہے کہ دروازے کے نیچے کوئی کپڑا رکھ کر اس حصے کو بند کردیں۔
کھڑکیوں کے ساتھ بھی ایسا ہی کریں۔ اس سے کمرہ دیر تک ٹھنڈا رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News