آج ہم آپکو اے سی چلانے والوں کی وہ غلطی بتائیں گے جس سے بجلی کے بل میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو جاتا ہے۔
اے سی کو مسلسل چلایا جائے تو یہ جلدی ہی خراب ہونے لگتا ہے اور اس کی تار کمزور پڑتی ہیں جس سے یونٹس زیادہ خرچ ہوتے ہیں۔
ہر تین ماہ میں ایک بار اے سی کے فلٹرز کو بدلوائیں تاکہ فلٹرز گندے نہ ہوں یا کوائل کو نقصان نہ پہنچے۔
ایک گندہ فلٹر اے سی کے بل میں 5 سے 15 فیصد تک اضافہ کرنے کا سبب بن سکتا ہے جس سے بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔
سال میں ایک بار اے سی کی سروس کروائیں تاکہ اے سی یونٹ کے کوائل اور فنز کی صفائی کی جاسکتی ہے اور جو لوگ سالوں اس کی صفائی نہیں کرتے وہ مہنگے بل کے خود ذمہ دار ہوتے ہیں۔
اے سی کے درجہ حرارت میں ایک ڈگری اضافے سے بجلی کے بل میں 3 فیصد کمی لائی جاسکتی ہے لیکن ایک ہفتے میں صرف ایک ڈگری ہی بڑھائی جائے۔
تھرمواسٹیٹ کے قریب لیمپس یا سورج کی روشنی دن میں زیادہ وقت رکھنا ایئرکنڈیشنر کو نقصان پہنچا سکتا ہے لہٰذا اس بات کا خاص خیال رکھیں۔
اے سی وینٹس کو فرنیچر یا پردوں کے پیچھے نہ کریں بلکہ جب اے سی چلائیں تو بردے سمیٹ دیں تاکہ ہوا زیادہ لگ سکے اور آپ کچھ دیر میں کمرے کو ٹھنڈا کر کے اے سی بند کردیں اور بجلی کا بل بچائیں۔
کمروں میں موجود چھوٹی کھڑکیوں کی صفائی بھی کریں اور کم گرمی لگنے پر ان کا استعمال کریں، جو لوگ ایسا نہیں کرتے وہ قدرتی ہوا کو چھوڑ کر مصنوعی ہوا استعمال کرتے ہیں جس سے ان کو پھیپھڑوں کی تکلیف بھی وہ سکتی ہے۔
سورج کی تیز روشنی اے سی سسٹم کو خراب کرسکتی ہے، اس لئے کھڑکی کے آگے یا مناسب انتظام رکھیں کہ اے سی پر سورج کی تیز روشنی نہ لگے، ایسے بجلی کے اضافی یونٹس جلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
