Advertisement
Advertisement
Advertisement

سب مرسیبل اور سب میرین میں کیا فرق ہے؟ جانیے

Now Reading:

سب مرسیبل اور سب میرین میں کیا فرق ہے؟ جانیے

سب مرسیبل اور سب میرین میں کیا فرق ہے؟ جانیے

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ سب مرسیبل اور سب میرین میں کیا فرق ہے۔

بحر اوقیانوس میں ٹائٹن کے نام سے سب مرین گزشتہ اتوار کو لا پتہ ہوئی جس کے بعد سے اس بحث نے سر اٹھایا کہ آخر سب مرسیبل اور سب میرین میں فرق کیا ہے۔

 سب مرسیبل دراصل محدود صلاحیت کی حامل ہوتی ہے جسے لانچ کرنے اور واپس لانے اور کمیونیکیشن کیلئے معاون جہاز پر انحصار کرنا ہوتا ہے جبکہ سب میرین میں یہ تمام صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں، بندرگاہ پر جانے، واپس آنے اور پانی کے اندر کئی کئی ماہ تک رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ ٹائٹن سب مرسی بل میں سوار 5 افراد کے لئے آکسیجن کی مقدار 96 گھنٹوں کیلئے کافی تھی۔

 بحیرہ اوقیانوس میں غرقاب ٹائٹا نک کے ڈھانچے کے قریب لا پتہ غرقاب زیر آب جانے کی صلاحیت کی حامل کشتی میں5افراد سوار تھے جس کا مقصد گہرے سمندر کا کھوج لگانا تھا تاہم یہ جنگی آبدوزوں کے مقابلے میں محدود صلاحیتوں کی حامل ہوتی ہے۔

 ان کی نقل و حرکت اور زیر آب رہنے کی استعداد بھی لا محدود نہیں ہوتی۔ عملہ بھی مختصر ہوتا اور ایسی ٹیم زیر آب (سب مرسی بل ) کشتی کو ریموٹ کنٹرول سے بھی چلایا جا سکتا ہے۔

Advertisement

 یہ سب مرین عموماَ سائنسی تحقیق اور بعض اوقات سمندر کی گہرائی کا نظارہ کرنے کے شوقین سیاح بھی انہیں استعمال کرتے ہیں جہاں جابجاغرقاب جہازوں کے ڈھانچے پڑے ہوتے ہیں۔ یہی معاملہ شمالی بحراقیانوس میں ڈوبنے والے جہاز ٹائٹانک کا رہا جس کی تلاش میں ٹائٹن کے نام سے سب مرین گزشتہ اتوار کو لا پتہ ہوئی۔

اس کا سطح آب پر اپنے رابطہ جہاز سے تعلق لا پتہ ہونے سے دو گھنٹے قبل منقطع ہوا، جس پر اس سب مرین کی تلاش شروع کردی گئی۔ ٹائٹن پر پاکستانی بزنس مین شہزادہ داؤد ان کا بیٹا برطانوی تاجر ہمیش ہارڈنگ اور فرانسیسی غوطہ خور ہنری نار جیولے سوار ہیں۔ یہ سب مرین 6.7 میٹرزطویل اور2.8 میٹرز چوڑی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر