
اگر لیپ ٹاپ کا ٹچ پیڈ کام نہ کرے تو کیا کرنا چاہیے؟ جانیے
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ اگر لیپ ٹاپ کا ٹچ پیڈ کام نہ کرے تو کیا کرنا چاہیے۔
لیپ ٹاپ میں ٹچ پیڈ ماؤس کا کام کرتا ہے اور اس سے ڈیوائس کو کنٹرول کرنا زیادہ مشکل نہیں ہوتا۔
اس کا ٹچ پیڈ مشین کی باڈی سے منسلک ہوتا ہے مگر بنیادی طور پر وہ ایک الگ ڈیوائس ہے، تو یہ خراب بھی ہو سکتی ہے۔
ایک حل تو وائرڈ ماؤس کا استعمال ہے مگر وہ دستیاب نہ ہو تو بھی ٹچ پیڈ کو دوبارہ فعال کرنا عموماً زیادہ مشکل نہیں ہوتا۔
ونڈوز لیپ ٹاپ پر ٹچ پیڈ کو ٹھیک کرنے کا طریقہ
اگر تو ونڈوز لیپ ٹاپ میں کوئی بڑی ہارڈ وئیر خرابی نہیں ہوئی تو ٹچ پیڈ کے کام نہ کرنے کی وجہ ممکنہ طور پر ماؤس اور پوائنٹر ڈرائیورز میں چھپی ہوتی ہے۔
ان ڈرائیورز کر ٹھیک کرنے کے 2 آپشنز ہیں۔
ایک طریقہ تو ڈرائیور کو اپ ڈیٹ کرنا ہے اور ونڈوز 10 یا 11 میں اس کا طریقہ کار ایک جیسا ہی ہے۔
پہلے اسٹارٹ مینیو سرچ بار میں ڈیوائس منیجر ٹائپ کر کے اسے اوپن کریں۔
ڈیوائس منیجر میں ہیومین انٹرفیس ڈیوائسز (Human Interface Devices) کو کلک کرکے ایکسپینڈ (expand) کریں۔
وہاں نظر آنے والی لسٹ میں ٹریک پیڈ کو تلاش کریں اور پھر ٹریک پیڈ پر رائٹ کلک کرے اپ ڈیٹ ڈرائیور کے آپشن کا انتخاب کریں۔
ایسا کرنے سے سسٹم ڈرائیور اپ ڈیٹس کو چیک کرے گا اور دستیاب ہونے پر انسٹال کر دے گا۔
اگر مسئلہ زیادہ بڑا ہو تو پھر دوسرا طریقہ کار کارآمد ثابت ہو سکتا ہے جس میں ڈرائیور کو دوبارہ انسٹال کرنا ہوتا ہے۔
اس کے لیے ڈیوائس منیجر اوپن کر کے ہیومین انٹرفیس ڈیوائسز کے ٹیب کو ایکسپینڈ کریں۔
وہاں ٹریک پیڈ پر رائٹ کلک کر کے ان انسٹال ڈیوائس (Uninstall device) آپشن کا انتخاب کرکے اسے کنفرم کریں اور پھر لیپ ٹاپ ری اسٹارٹ کریں۔
ری اسٹارٹ ہونے کے بعد ونڈوز آپریٹنگ سسٹم خودکار طور پر گمشدہ ڈرائیور کی شناخت کرکے اسے ری انسٹال کرے گا۔ ایسا کرنے سے ٹچ پیڈ کے زیادہ تر مسائل ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News