کون سا فریج بجلی کی بچت کرتا ہے؟ جانیے
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کون سا فریج بجلی کی بچت کرتا ہے۔
فریج کے سائز کا انتخاب ہمیشہ اپنے گھر میں موجود افراد کی تعداد کو مدِنظر رکھ کر کریں۔
ایک یا دو افراد کے لئے یا صرف کمرے کی ضرورت پوری کرنے کے لئے تو مِنی فریج بھی کافی ہوگا، البتہ اگر زیادہ افراد ہیں اور گھر بھر کے لئے فریج چاہئے تو بڑے سائز کا انتخاب کرنا ہی بہتر ہوگا۔
آپ کو فریج کہاں رکھنا ہے اس بات کا تعین کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ فریج ایسی جگہ رکھنا چاہیے جہاں اس کے دروازے باآسانی کھل سکیں۔
اس کے علاوہ کم سے کم ایک شخص کے کھڑے ہونے کی گنجائش ہو۔ فریج کے پیچھے بھی تھوڑی جگہ چھوڑنی چاہیے بالکل دیوار سے لگا کر رکھنے سے کمپریسر کی گرمی باہر نہیں نکلتی اور وہ خراب ہوسکتا ہے۔
اگر آپ فلیٹ یا گھر کی اوپری منزل کے لئے فریج خرید رہے ہیں تو یہ بھی ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ سیڑھیوں سے فریج کو لے جانے کی گنجائش بھی ہے یا نہیں۔
براہِ راست ٹھنڈا کرنے والا یا ڈیفروسٹنگ فریج؟
براہِ راست ٹھنڈا کرنے والا فریج نسبتاً سستا ہوتا ہے اور کم بجلی میں کام کرتا ہے لیکن اس کی سب سے بڑی خامی یہ ہے کہ اس میں ہوا کی تقسیم برابر نہیں ہوتی جس کا نتیجہ کونوں میں جمی برف کی صورت نکلتا ہے۔
جس کی وجہ سے فریج کو باقاعدگی سے صاف کرنا پڑتا ہے ورنہ مسلسل برف جمنے کی وجہ سے چیزیں بھی جمنا شروع ہوجاتی ہیں۔
دوسری طرف ڈی فروسٹ فریج میں برف نہیں جمتی۔ ان میں ہوا چاروں طرف یکساں گردش کرتی ہے لیکن ڈی فروسٹ فریج مہنگے ہوتے ہیں اور بجلی بھی زیادہ استعمال کرتے ہیں۔
لیکن پاکستان میں جہاں بجلی بار بار جانا ایک عام مسئلہ ہے وہاں فروسٹنگ فریج یعنی براہِ راست ٹھنڈا کرنے والا فریج زیادہ کامیاب ہے کیونکہ اس میں برف جم جاتی ہے جو رکھی گئی اشیاء کو بجلی جانے کی صورت میں کافی دیر تک محفوظ رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
