Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹائٹن آبدوز سانحہ؛ فیس بک پر 10 سال پرانی پوسٹ نے سب کو حیران کردیا

Now Reading:

ٹائٹن آبدوز سانحہ؛ فیس بک پر 10 سال پرانی پوسٹ نے سب کو حیران کردیا

ٹائٹن آبدوز سانحہ؛ فیس بک پر 10 سال پرانی پوسٹ نے سب کو حیران کردیا

ٹائٹن آبدوز سانحہ سے متعلق فیس بک پر 10 سال پرانی پوسٹ نے سب کو حیران کردیا ہے۔

فیس بک پر سال 2013 میں کی جانے والی ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جو ٹائٹن آبدوز کے زیر آب لاپتہ سانحے سے ملتے جلتے خوفناک سانحے سے ملتی جلتی ہے۔

مذکورہ پوسٹ یکم نومبر 2013 کو کی گئی تھی جس میں ڈیبورا نے ایک خواب کے بارے میں بتایا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک ارب پتی شخص ماضی میں ڈوب جانے والے ٹائٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے آبدوز کا سفر کرتا ہے۔

پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آبدوز نے پانی کی تہہ میں کچھ ہی فاصلہ طے کیا اور وہ اپنے پہلے سفر کے شروع ہوتے ہی تباہ ہوگئی۔

Advertisement

اس نے مشورہ دیا تھا کہ اس موضوع پر ایک اچھی فلم بنائی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹائٹن آبدوز کے لاپتہ ہونے کی خبر 18 جون کو سامنے آئی تاہم تقریباً چار دن کی مسلسل تلاش کے بعد امریکی کوسٹ گارڈ کو ٹائٹینک کے ملبے کے قریب کچھ ملبہ ملا جس سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ آبدوز میں سوار پانچوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ بحراوقیانوس میں ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کیلئے جانے والے سیاحوں کی لاپتا آبدوز ٹائٹین کا ملبہ ملنے کے بعد آبدوز کی مالک کمپنی اوشین گیٹ نے اس میں سوار2  پاکستانیوں سمیت پانچوں افراد کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

امریکی بحریہ کے ایک سینئر اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ بحر اوقیانوس میں گم ہوجانے والی آبدوز ٹائٹین لاپتا ہونے کے فوراً بعد ہی تباہ ہوگئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر