Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے سی استعمال کرتے ہوئے بجلی کے بلوں کو کم رکھنے میں مددگار 6 آسان طریقے

Now Reading:

اے سی استعمال کرتے ہوئے بجلی کے بلوں کو کم رکھنے میں مددگار 6 آسان طریقے

آج ہم آپکو اے سی استعمال کرتے ہوئے بجلی کے بلوں کو کم رکھنے میں مددگار 6 آسان طریقے بتائیں گے۔

اے سی کا درست درجہ حرارت سیٹ کریں

اے سی کے ٹمپریچر میں ہر ایک ڈگری اضافے سے بجلی کی 6 فیصد بچت ہوتی ہے۔

کمرے کے مطابق درست درجہ حرارت کا انتخاب کمپریسر کو زیادہ دیر تک کام کرنے نہیں دیتا جس سے بجلی کے بل میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

اے سی کا درجہ حرارت 16 یا 18 کی بجائے 24 ڈگری رکھیں

Advertisement

اگر آپ کسی ایسے شہر میں رہتے ہیں جہاں روزانہ کا اوسط درجہ حرارت 34 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہوتا ہے، تو اے سی کو اوسط درجہ حرارت سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ رکھنے سے بھی کمرے یا گھر کو ٹھنڈا رکھنا ممکن ہوتا ہے۔

ہمارے جسم کا اوسط درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ہوتا ہے تو کمرے کا اس سے کم درجہ حرارت قدرتی طور پر ہمیں ٹھنڈا محسوس ہوتا ہے۔

کمرے درست طریقے سے بند کریں

اے سی والے کمرے کے دروازے اور کھڑکیاں درست طریقے سے بند کرنا ضروری ہے تاکہ ٹھنڈی ہوا باہر نکل کر ضائع نہ ہو۔

اس کے ساتھ ساتھ کھڑکیوں کو پردے سے چھپانا بھی مت بھولیں تاکہ سورج کی حرارت کمرے میں داخل نہ ہو سکے۔

اگر ممکن ہو تو کمرے میں زیادہ بجلی استعمال کرنے والی مصنوعات جیسے فریج، ٹی وی اور کمپیوٹر کو اے سی چلانے سے قبل بند کر دیں کیونکہ ان سے کافی حرارت پیدا ہوتی ہے اور اے سی کو زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔

Advertisement

جب کمرے میں ٹھنڈک محسوس ہونے لگے تو پھر ان مصنوعات کو دوبارہ آن کر دیں۔

مسلسل چلانے سے گریز کریں

اگر آپ کئی گھنٹے اے سی والے کمرے میں گزارتے ہیں تو کوشش کریں کہ ہر 2 یا 3 گھنٹوں بعد اے سی کو ایک یا 2 گھنٹوں کے لیے بند کر دیں۔

عموماً اس وقت تک اے سی کی ٹھنڈک بند کمرے میں برقرار رہتی ہے اور اس طریقے سے بجلی بچانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

اے سی کے ساتھ پنکھے سے بھی مدد لیں

ضروری نہیں کہ کمرے کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ہر وقت اے سی کی مدد لی جائے، چھت پر لگے پنکھے بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

Advertisement

بس یہ خیال رکھیں کہ موسم گرما میں پنکھوں کو کاؤنٹر کلاک وائز گھمانا چاہیے یعنی بائیں سے دائیں۔

ایسا کرنے سے پنکھا ٹھنڈی ہوا کو آپ کی جانب پھینکتا ہے۔

اے سی کی صفائی اور سروس کو یقینی بنائیں

اے سی وینٹس اور ڈک میں جمع ہونے والی مٹی سے اس کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور مشین کو کمرے کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اے سی فلٹرز کی صفائی کو معمول بنانے سے توانائی کی 5 سے 15 فیصد بچت ممکن ہے جبکہ اے سی کی زندگی بھی بڑھتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر