Advertisement
Advertisement
Advertisement

خطرناک طریقے سے سیڑھیاں لڑکے اترتے ہیں یا لڑکیاں؟ نئی تحقیق نے واضح کردیا

Now Reading:

خطرناک طریقے سے سیڑھیاں لڑکے اترتے ہیں یا لڑکیاں؟ نئی تحقیق نے واضح کردیا

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لڑکیاں، لڑکوں کے مقابلے سیڑھیاں اترتے وقت زیادہ خطرناک طریقہ کار اپناتی ہیں۔

امریکا کی پرڈو یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں محققین نے یونیورسٹی کے 2400 طلبا کے چھوٹا زینہ (دو قدموں پر مشتمل، جن میں 52 فی صد خواتین تھیں) یا طویل زینہ (17 قدموں پر مشتمل، جن میں 29 فی صد خواتین تھیں) اترنے کے عمل کا جائزہ لیا اور آٹھ خطرناک اطوار کی نشان دہی کی۔

ان اطوار میں ہینڈ ریل کا استعمال نہ کرنا، نیچے اترتے وقت سیڑھیوں کو نہ دیکھنا، سینڈل، فلپ فلاپ یا اونچی ایڑھیوں والے جوتے پہننا، کسی فرد کے ساتھ یا فون پر محو گفتگو ہونا، کسی برقی آلے کا استعمال کرنا، جیبوں میں ہاتھ ڈالنا، کسی چیز کا اٹھایا ہوا ہونا اور سیڑھیاں چھوڑ کر اترنا شامل ہیں۔

پرڈو یونیورسٹی کی ہائی ینگ چو اور شرلے رائٹڈائیک اور ان کے ساتھیوں نے پانچ ایسے افراد کی نشان دہی کی جو سیڑھیاں اترتے وقت اپنا توازن کھو بیٹھے تھے لیکن بعد میں سنبھل بھی گئے۔ ان افراد میں چار مرد تھے جو لمبا زینہ اترتے وقت لڑکھڑائے جبکہ چھوٹے زینے سے اترتے وقت ایک خاتون لڑکھڑائیں۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق جائزے میں خواتین کو ہینڈ ریل کا استعمال کم کرتے ہوئے دیکھا گیا (اگرچہ چھوٹا زینہ اترتے ہوئے کسی بھی طالب علم نے بھی ہینڈ ریل استعمال نہیں کیا)، خواتین زیادہ تر سیڑھیوں سے اترتے ہوئے ہاتھوں میں چیزیں تھامے ہوئے بھی دیکھی گئیں۔

Advertisement

Plos One میں شائع ہونے والی تحقیق میں مزید اس بات کی نشان دہی بھی کی گئی کہ سیڑھیاں اترتے وقت خواتین زیادہ تر محو گفتگو تھیں، زیادہ تر سینڈل اور اونچی ایڑھیوں والے جوتے پہنتی اور ایک وقت میں ایک زیادہ خطرناک اطوار اپناتے دیکھی گئیں۔

دوسری جانب مردوں کو خواتین کے مقابلے میں زینہ اترتے وقت سیڑھیاں پھلانگتے ہوئے زیادہ دیکھا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر