
موبائل فون کے زیادہ استعمال کرنے پر والدین کی ڈانٹ کے بعد لڑکی زندگی ختم کرنے کے لیے بلند آبشار میں کود گئی جس کی خوفناک ویڈیو وائرل ہو گئی۔
موبائل فون کا استعمال آج کل روزمرہ کی زندگی میں بڑھ چکا ہے لیکن اکثر بالخصوص نوجوان نسل کی بڑی تعداد تو موبائل فون کی اتنی لت لگ چکی ہے کہ انہیں نہ دن کا ہوش ہوتا ہے نہ رات کی خبر۔
اسمارٹ فون کا یوں ہر وقت استعمال انسانی صحت اور تعلقات کے لیے بھی نقصان دہ ہے اور اسی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو اس حوالے سے سرزنش بھی کرتے رہتے ہیں۔
بھارت میں بھی والدین نے موبائل فون کی لت میں مبتلا نوجوان بیٹی کو حد سے زیادہ موبائل فون کے استعمال پر ڈانٹا تو وہ اتنی دل برداشتہ ہوئی کہ انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنی زندگی ختم کرنے پر تل گئی اور اس کے لیے وہ بلند آبشار میں کود پڑی جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ واقعہ چھتیس گڑھ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی کو اس کے والدین نے بہت زیادہ اسمارٹ فون استعمال کرنے پر ڈانٹا جو اس کو برداشت نہ ہوا اور گھر سے اپنی زندگی ختم کرنے کا ارادہ کیے نکل پڑی اور پہنچی 38 کلومیٹر دور دریائے اندراوتی میں گرتی چترکوٹ آبشار جو زمین کی سطح سے 90 فٹ بلند ہے اور مقامی لوگ اسے منی نیاگرا آبشار بھی کہتے ہیں۔
Girl jumps into Chitrakote Waterfalls in Chhattisgarh after scolded by parents for using mobile.
Spending too much time on the smartphone can have an adverse effect on children's physical and mental health.
Help your children break away from overreliance on smartphones. pic.twitter.com/nMCjRajrb2— Sushree sangita dash (@Sushree_journo) July 19, 2023
سوشل میڈیا پر وائرل مختصر ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب لڑکی آبشار کے کنارے اس انتہائی قدم کو اٹھانے پہنچی تو وہاں تفریح کے لیے آئے دیگر افراد جو ویڈیو میں نظر نہیں آ رہے ہیں وہ لڑکی کو یہ خودکشی جیسا انتہائی اقدام اٹھانے سے بچانے کے لیے زور زور سے پکارتے ہیں لیکن لڑکی پر ان آوازوں کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔
لڑکی چند سیکنڈ آبشار کے کنارے کھڑی ہوتی ہے پھر اس میں کود جاتی ہے لیکن یہ اس کی خوش قسمتی کہ اس کی جان بچ گئی اور چند میٹر کے فاصلے پر وہ پانی میں ابھری تو اس کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
اس واقعے کی پولیس کو اطلاع دی گئی جس کو تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ لڑکی کو اس کے والدین نے موبائل فون استعمال کرنے پر ڈانٹا جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ لڑکی کو تفتیش کے بعد اسے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News