Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانپوں کا خوفناک باغ؛ دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

Now Reading:

سانپوں کا خوفناک باغ؛ دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

آپ نے کئی طرح کے باغیچے دیکھے ہوں گے اور باغات میں درختوں پر پھلوں کو لگے ہوئے بھی دیکھا ہوگا لیکن ایک باغ ایسا بھی ہے جہاں درختوں پر بے شمار سانپ ٹہنیوں پر لٹکتے نظر آتے ہیں۔

جی ہاں ! دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں سانپوں کا باقاعدہ باغیچہ موجود ہے جہاں درختوں پر سیکڑوں کی تعداد میں خوفناک سانپ پالے جاتے ہیں۔

اس باغیچے کے درختوں پر کسی طرح کا پھل نہیں لگتا بلکہ ان کی ٹہنیاں صرف سانپوں سے بھری رہتی ہیں، ہر ڈالی پر آپ کو کئی سانپ نظر آئیں گے، ڈونگ ٹیم اسنیک فارم کے نام سے سانپوں کا یہ باغیچہ ویتنام میں موجود ہے۔

مذکورہ اسنیک فارم میں باقاعدہ سانپوں کی فارمنگ ہوتی ہے بالکل اسی طرح جس طرح سے دیگر کھیتوں میں پھل اور سبزیاں اگائی جاتی ہیں لیکن یہاں سانپ پالے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ فارم میں ادویات کیلئے جڑی بوٹیاں بھی اگائی جاتی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہاں پر چار سو سے زائد اقسام کے زہریلے سانپ پائے جاتے ہیں، ان کے زہر سے ادویات بنائی جاتی ہیں اور ساتھ ہی ان کے زہر کو کاٹنے کے لئے تریاق بھی تیار کیا جاتا ہے۔ ڈونگ ٹیم اسنیک فارم ہر سال لاکھوں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے جو ان کے لئے حیرت کی بات ہے۔

Advertisement

سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ویڈیو کو دیکھ کر ہر کوئی حیران ہے۔ اس سے پہلے اکثر لوگ ایسے کسی باغ کے بارے میں نہیں جانتے تھے۔ اس کو تحقیق کے مقصد سے بنایا گیا تھا، لیکن آج یہ ایک بہت بڑا سیاحتی مقام بن چکا ہے۔ 12 ہیکٹر پر پھیلے اس فارم میں آپ کو کئی طرح کی سہولیات ملیں گی۔

اس فارم میں ہر سال 1500 کے قریب لوگ سانپ کے ڈسنے کے بعد علاج کیلئے آتے ہیں، اینٹی ڈوز کے لیے یہاں روزانہ ریسرچ کی جاتی ہے، اس ادارے نے اکثر سانپوں کے زہر کو کاٹنے کی دوا بھی تیار کرلی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر