کیا آپ کو دنیا کے ایسے ملک کا نام معلوم ہے جہاں ایک چوتھائی افراد انڈا ابالنا بھی نہیں جانتے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
حال ہی میں برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک چوتھائی سے زائد بالغ افراد کو انڈا ابالنا نہیں آتا۔
سپر مارکیٹ سروے کیلئے 4 ہزار افراد کو شامل کیا گیا، اس سروے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ برطانیہ کے ایک چوتھائی سے زائد بالغ افراد کو انڈا ابالنا نہیں آتا۔
اس کے علاوہ سروے میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ برطانیہ میں صرف 18 فیصد افراد ایسے ہیں جو سلاد ڈریسنگ جانتے ہیں۔
دوسری جانب برطانوی بزنس وومن مارٹن لی نے انڈا ابالنے کا نیا طریقہ بتایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اکثر لوگ ابلے ہوئے پانی میں انڈے ڈالتے ہیں اور بعض افراد ٹھنڈے پانی میں انڈے ڈال کر انہیں ابالتے ہیں لیکن میرے نزدیک سب سے بہترین طریقہ ابلے ہوئے پانی میں انڈوں کو 7 منٹ تک بھاپ دینا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
