
جب لوگ اپنی شادی کے بارے میں خواب سوچتے ہیں تو اس میں عام طور پر ایک خوبصورت اور رومانوی جگہ پر پھولوں سے سجا اسٹیج شامل ہوتا ہے جس میں دولہا اور دلہن اپنے بہترین لباس میں ملبوس ہوتے ہیں۔
تاہم نئے دور کے جوڑے روایتی ترتیبات کو چھوڑ رہے ہیں اور اپنے اہم ترین دن کو منانے کے منفرد طریقے تلاش کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک جوڑے نے اپنی شادی کو منفرد انداز سے منانے کیلئے نہ صرف اپنے لیے بلکہ باراتیوں کے لیے بھی عین شادی کی تقریب کے دوران مہم جوئی کا انتخاب کیا جس کی مثال شاید تاریخ میں بھی نہ ملے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک دولہا اور دلہن شادی کے مہمانوں کے ساتھ ایک اونچی چٹان سے اسکائی ڈائیونگ کرتے اور اس سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔
خاص طور پر اس جوڑے جس کی شناخت پرسکیلا اینٹ اور فلیپو لی کوئرس کے نام سے ہوئی، نے چٹان کے کنارے پر گرہ باندھی اور پھر نئی شروعات کا جشن منانے کے لیے چھلانگ لگانے کا سنسنی خیز فیصلہ کیا۔ شادی میں موجود تمام افراد مناسب حفاظتی سامان سے لیس تھے۔
اس پوسٹ کو انسٹاگرام پر ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی۔ ویڈیو کا عنوان تھا، ’ہم وہ چھلانگ ہیں جو ہم لیتے ہیں۔ وہ ہاتھ جو ہمیں تھامے ہوئے ہیں، وہ پرواز جو ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہمت کے بعد زندگی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News