آج ہم آپکو بتائیں گے کہ واشنگ مشین میں نمک ڈال کر کپڑے دھونے سے کیا فائدہ ہوتا ہے۔
کپڑوں کا دھلنا ایک ایسا عمل ہے جو ہر گھر میں ہوتا ہے اور یہ ضروری بھی ہے۔
گھروں میں عموماً خواتین ہفتے میں ایک بار مشین لگاتی ہیں اور پورے ہفتے کے کپڑے ایک ساتھ دھو لیتی ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ کپڑے دھوتے وقت مشین میں نمک ڈال دیں تو کیا ہو گا؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
اگر آپ مشین میں نمک ڈال دیں گے تو اس سے نمک میں موجود سلفر کمپاؤنڈز سرف کے ایسٹک مالیکیولر کمپاؤنڈز کے ساتھ مل کر کیمیائی خواص پیدا کریں گے جن سے کپڑوں میں لگی گرد اور دھول مٹی جلد سے جلد نکلتی ہے اور ان کا رنگ بھی خراب نہیں ہوتا۔
مہنگے کپڑوں کو دھونے کے لئے یہ سب سے اچھا طریقہ ہے کیونکہ اس سے کپڑوں کا رنگ بھی خراب نہیں ہوتا اور کپڑے اچھے سے صاف بھی ہو جاتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News