سائنسدانوں نے سورج کے رنگ کے حوالے سے تفصیلات بیان کر دی ہیں۔
عام طور پر سورج کا رنگ پیلا ہی نظر آتا ہے لیکن شام میں اس کی رنگت سرخ محسوس ہوتی ہے، جبکہ خلا میں جانے والے افراد کو وہ سفید نظر آتا ہے۔
اس حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سورج کے مختلف رنگوں میں نظر آنے کی وجہ زمین کی فضا میں اس کی روشنی کے پھیلاؤ کا انداز ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں وہی رنگ نظر آتا ہے جو تنگ ویو لینتھ (طول موج) رینج میں ریڈی ایشن سے نمایاں ہوتا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سورج ہر طرح کی ویو لینتھ پر ریڈی ایشن کو خارج کرتا ہے جس سے رنگ آپس میں مل کر سفید نظر آتے ہیں، مگر جب وہ روشنی زمینی فضا پر پہنچتی ہے تو وہ پیلی نظر آتی ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق سورج کی روشنی صبح اور شام کو سرخ اس لیے نظر آتی ہے کیونکہ زمینی فضا کے ایسے نچلے حصے میں سفر کرتی ہے جہاں گرد اور آلودگی زیادہ ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے طیاروں میں سفر کے دوران سورج سفید محسوس ہوتا ہے کیونکہ وہاں رکاوٹیں کم ہوتی ہیں اور بالائی خلا میں بھی سورج کا واضح نظارہ ہوتا ہے۔
کچھ ماہرین کے مطابق انسانوں کے لیے سورج کی رنگت کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ ہماری آنکھیں اور دماغ کس طرح روشنی کی وضاحت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News