
بھیڑیا بننے کی خواہش، جاپانی شہری نے لباس کی تیاری میں کروڑوں خرچ کردیئے
بھیڑیے کی طرح نظر آنے کے لیے ایک شخص نے 3,000,000 ین (18.5 لاکھ روپے) خرچ کر دیے ہیں۔
لوگوں کے عجیب و غیرب شوق کی کچھ کہانیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہوئی نطر آتی ہیں، ایسی ہی ایک کہانی جاپان سے تعلق رکھنے والے شخص کی ہے جس نے اپنے بھیڑیے بننے کے شوق کو پورا کرنے کے لئے کروڑوں روپے خرچ کردیئے ہیں۔
ایک جاپانی شخص جو اپنے £19,000 کے بھیڑیے کے لباس کے لیے وائرل ہوا تھا، اس نے خود کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود کو ‘اب انسان نہیں’ محسوس کرتا ہے۔
ٹوکیو کے ایک ہائی وے انجینئر ٹورو یوڈا نے اپنی مرضی کے مطابق بنائے گئے لباس پر 30 لاکھ ین (تقریباً 19,000 پاؤنڈ) خرچ کیے تاکہ وہ بھڑیئے میں تبدیل ہونے کے اپنے بچپن کے خواب کو پورا کر سکے۔
32 سالہ نوجوان نے پہلے اپنی شناخت چھپائی تھی لیکن اس کے بعد اس نے بتایا کہ وہ کس طرح اس جانور کے لباس میں زندگی سے لطف اندوز ہوتا ہے۔
وہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ وہ یہ سوٹ باہر نہیں پہنتا بلکہ اسے آرام کرنے اور اپنی پریشانیوں کو بھولنے کے لیے گھر پر ہی پہنتا ہے۔
“جب میں اپنا لباس پہنتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ میں اب انسان نہیں ہوں”۔
“میں انسانی رشتوں سے آزاد ہوں۔ ہر قسم کی پریشانیاں، کام سے متعلق اور دوسری چیزوں سے۔ میں ان کے بارے میں بھول سکتا ہوں۔”
ٹورو کا مزید کہنا تھا کہ اس لباس کو مکمل ہونے میں 50 دن سے زائد کا وقت لگا۔ انہوں نے کہا کہ بچپن سے جانوروں سے میری محبت اور ٹی وی پر کچھ حقیقت کی طرح دِکھنے والے جانوروں کے لباس کی وجہ سے میں نے بھیڑیا بننے کا خواب دیکھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News