آج گوگل ڈوڈل اسٹریٹ فوڈ ’پانی پوری‘ کے نام
گوگل نے آج اپنا ڈوڈل جنوبی ایشیا کے مشہور اسٹریٹ فوڈ ’پانی پوری‘ یعنی گول گپے کے نام کردیا ہے۔

پانی پوری جس کو پاکستان میں گول گپے بھی کہا جاتا ہے جب کہ اس کے علاوہ مشہور اسٹریٹ فوڈ کے اور بھی کئی نام ہیں جیسے پھچکا، پتاشے یا بتاشے۔
یہ ڈش بھارت، پاکستان اور بنگلادیش سمیت جنوبی ایشیائی ممالک میں مشہور اسٹریٹ فوڈ ہے جس میں آلو، چنے مسالے یا مرچوں سے بھرے گول گپے ذائقہ دار پانی کے ساتھ پیش کیے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ 12 جولائی 2015 کو بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک ریسٹورنٹ نے پانی پوری کے 51 ذائقے بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔
آج آٹھ سال بعد گوگل نے ایک رنگین، انٹرایکٹو ڈوڈل کا استعمال کرتے ہوئے پانی پوری کے شوقین لوگوں سے محبت کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
