Advertisement
Advertisement
Advertisement

سالن میں زیادہ ٹماٹر استعمال کرنے پر بیوی نے شوہر کو چھوڑ دیا

Now Reading:

سالن میں زیادہ ٹماٹر استعمال کرنے پر بیوی نے شوہر کو چھوڑ دیا

پڑوسی ملک بھارت میں ٹماٹر کی قیمتیں انتہائی زیادہ بڑھ جانے پر کئی گھروں میں لڑائی جھگڑوں کی خبریں سامنے آنے لگی ہیں جب کہ بعض افراد کی شادیاں بھی داؤ پر لگ گئیں۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے ضلع شہدول میں سالن میں زیادہ ٹماٹر استعمال کرنے پر بیوی ناراض ہوکر شوہر کا گھر چھوڑ کر چلی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں میاں اور بیوی کھانے کا ڈھابہ چلاتے ہیں، جس کے لیے شوہر مختلف سالن بناتا ہے لیکن حالیہ دنوں میں ٹماٹر مہنگے ہونے کی وجہ سے بیوی نےانہیں کم ٹماٹر استعمال کرنے کا کہا تھا لیکن انہوں نے اپنی مرضی سے زیادہ ٹماٹر استعمال کیے۔

رپورٹ کے مطابق بیوی نے فیصلہ کیا تھا کہ جب تک ٹماٹروں کی قیمت کم نہیں ہوتیں تب تک ہر سالن میں صرف دو ٹماٹر استعمال کیے جائیں گے لیکن ان کے شوہر نے سالن کو ذائقہ دار بنانے کے لیے زیادہ ٹماٹروں کا استعمال کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شوہر کی جانب سے اجازت کے بغیر سالن میں زیادہ ٹماٹر استعمال کرنے کا علم ہونے پر دونوں میاں اور بیوی میں سخت جھگڑا ہوا، جس کے بعد بیوی بچوں کو لے کر اپنے میکے چلی گئیں۔

Advertisement

بیوی کے گھر چھوڑ جانے پر شوہر نے مقامی پولیس سے مدد مانگی اور کہا کہ انہیں ان کی صلح بیوی سے کرواکر انہیں واپس گھر لایا جائے۔

اخبار کے مطابق پولیس نے مقامی صحافیوں سمیت دیگر افراد کی مدد سے گھر چھوڑ جانے والی خاتون کو سمجھایا اور انہیں گارنٹی دی گئی کہ اب ان کے شوہر سالن میں زیادہ ٹماٹر استعمال نہیں کریں گے، جس کے بعد ہی بیوی واپس گھر آئیں۔

خیال رہے کہ اس وقت بھارت میں ٹماٹر فی کلو 350 روپے تک فروخت ہو رہے ہیں، وہاں عام طور پر ٹماٹر 20 سے 30 روپے فروخت ہوتے ہیں۔

چند ماہ قبل ہی وہاں کی متعدد ریاستی حکومتوں نے کسانوں سے خریداری کے لیے ٹماٹر کی فی کلو قیمت ڈیڑھ روپیہ رکھی تھی اور چند ہفتے قبل تک وہاں ٹماٹر 30 روپے کلو فروخت ہو رہے تھے۔

لیکن جون کے آغاز کے بعد بھارت کی متعدد ریاستوں میں ٹماٹر کے دام بڑھنے لگے اور اس وقت ہاں عام طور پر ٹماٹر 350 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں جب کہ بعض ریاستوں میں ان کی قیمتیں اور بھی زیادہ ہیں۔

ٹماٹروں کی بٓڑھتی قیمتوں کی وجہ سے وہاں میکڈونلڈ نے ٹماٹروں کو اپنے مینیو سے نکال دیا تھا جب کہ ان کی زیادہ قیمتوں کے باعث امیر اور معروف شخصیات بھی پریشان دکھائی دیتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر