Advertisement
Advertisement
Advertisement

سمندر میں دو ماہ تک بھٹکنے والے شخص اور اس کے کتے کو باحفاظت بچالیا گیا

Now Reading:

سمندر میں دو ماہ تک بھٹکنے والے شخص اور اس کے کتے کو باحفاظت بچالیا گیا

میکسیکو کےماہی گیروں کی ایک کشتی نے لگ بھگ دو ماہ تک سمندر میں بھٹکنے والے آسٹریلوی ملاح اور اس کے کتے کو بازیاب کرالیا ہے جو اس وقت بین الاقوامی سمندری حدود میں جا پہنچے تھے۔

54 سالہ ملاح ٹموتھی لِنڈسے شیڈوک سڈنی میں رہتے ہیں جو اپنے پالتو کتے ’بیلا‘ کے ساتھ ایک ہموار بادبانی کشتی میں سوار تھے جسے ’کیٹاماران‘ کہا جاتا ہے۔

میکسیکو کی ٹیونا پکڑنے والی کشتی کے مالک نے بتایا کہ آسٹریلوی شخص اور اس کے کتے کو خشکی سے 1900 کلومیٹر دور دیکھا گیا۔ اس وقت وہ بین الاقوامی سمندری حدود میں پہنچ چکے تھے۔

میکسیکو کی کمپنی کے مطابق آسٹریلوی ملاح  اور اس کا ساتھی کتا دونوں ہی بہت بری حالت میں تھے۔ دونوں مچھلیوں کے کچے گوشت اوربارش کے جمع شدہ پانی پر زندہ تھے۔ ان کی کشتی طوفان کے بعد راہ بھٹک چکی تھی اور وہ بہت ہی نڈھال بھی تھے۔

Advertisement

سب سے بڑھ کر طوفان کی وجہ سے ان کی کشتی شکستہ حالت میں تھی۔ کشتی کا برقی نظام مکمل طور پر تباہ ہوچکا تھا اور وہ سمت دیکھنے اور آگے بڑھنے سے قاصر تھے۔

کشتی کے عملے نے ٹموتھی اور اس کے کتے کو غذا، ادویہ، پانی اور دیگر اشیا فراہم کیں۔ لیکن اب بھی کمپنی کی جانب سے دیگرتفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر