بھارت میں دورانِ پرواز ایئر انڈیا کے طیارے میں مسافر کا موبائل فون پھٹنے سے دھماکا ہوا جس سے مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز 470 کو راجستھان کے ادے پور ایئرپورٹ سے دہلی کے لئے اڑان بھرنی تھی ، طیارہ جیسے ہی چند ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچا کہ اس دوران کسی شے کے پھٹنے کی آواز آئی جس سے مسافر گھبرا گئے۔ طیارے میں 140 مسافر سوار تھے۔
پائلٹ نے بغیر وقت ضائع کیے طیارے کی ادے پور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروا دی جس کے بعد معاملے کی انکوائری کی گئی۔
جانچ پڑتال سے معلوم ہوا کہ دورانِ پرواز ایک مسافر کا موبائل فون پھٹ گیا۔ طیارے کی مکمل تکنیکی جانچ کے بعد اسے دوران دہلی کیلیے روانہ کر دیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
