Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیل میں قتل کے مجرموں نے محبت کے بعد شادی کرلی

Now Reading:

جیل میں قتل کے مجرموں نے محبت کے بعد شادی کرلی

کہا جاتا ہے کہ پیار اندھا ہوتا ہے اور لوگ تمام مشکلات کے باوجود ایسی جگہوں پر بھی محبت پا سکتے ہیں جس کا کوئی تصور نہیں کر سکتا۔

ایسی ہی ایک انوکھی محبت کی کہانی بھارتی ریاست مغربی بنگال کی جیل سے سامنے آئی ہے جہاں قتل کے دو مجرم اپنی اپنی سزا کاٹتے ہوئے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے اور شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کی جیل میں ملنے سے پہلے عبدالحسیم اور شہنارا ایک دوسرے کیلئے بالکل اجنبی تھے جہاں دونوں قتل کے الگ الگ مقدمات میں سزا کے بعد قید کاٹ رہے ہیں۔

عبدالحسیم اور شاہنارا جیل میں جلد ہی دوست بن گئے اور یہ دوستی محبت میں بدل گئی جس کے بعد جوڑے نے اپنے اپنے گھر والوں کو شادی کے ارادے سے آگاہ کیا۔

گزشتہ بدھ کو عبدالحسیم اور شہنارا کو انکی شادی کیلئے پانچ دن کے پیرول پر رہائی ملی جس کے بعد مشرقی بردھمان میں مسلم ایکٹ کے مطابق دونوں کی شادی انجام پائی۔

Advertisement

جوڑے کے پاس اپنے لیے بہت کم وقت ہے کیونکہ پیرول ختم ہونے کے بعد انہیں جیل واپس جانا پڑے گا، نوبیاہتا دلہن کا کہنا کہ وہ جیل سے رہائی کے بعد دیگر لوگوں کی طرح اپنی زندگی اور فیملی کی شروعات کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر