Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینیڈا کی خاتون نے ٹوتھ برش جمع کرنے کا ریکارڈ قائم کردیا

Now Reading:

کینیڈا کی خاتون نے ٹوتھ برش جمع کرنے کا ریکارڈ قائم کردیا

کینیڈا کی ایک خاتون 12 برس کی عمر سے ٹوتھ برش جمع کررہی ہیں۔ اب ان کے پاس 1618 برش ہیں جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔

مسی ساگا سے تعلق رکھنے والی کیلی ہارڈی کے پاس طرح طرح کے رنگ برنگی ٹوتھ برش ہیں۔ ایک ٹوتھ برش میں تو دانت صاف کرنے والا دھاگہ (فلاس) بھی لگا ہوا ہے۔ یعنی دانتوں میں خلال کا مخصوص تار بھی اس میں موجود ہیں۔

ان کے پاس مختلف کارٹون، تھیمز والے ٹوتھ برش بھی ہیں جن میں اسٹار وارز اور سمپسن کے کردار بنے ہوئے ہیں۔

’کیلی نے بتایا کہ مجھے ٹوتھ برش سے بہت لگاؤ ہے اور اب بھی میں طرح طرح کے ٹوتھ برش جمع کرتی ہوں، کیونکہ ٹوتھ برش سے مجھے خصوصی لگاؤ ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے عملے کے لیے کیلی نے ایک بڑے جمنازیئم کا رخ کیا۔ وہاں میزوں کی قطار پر اپنے ٹوتھ برش رکھے جس کے بعد عملے نے ٹوتھ برش شمار کرنے کا کام کیا۔ پوری ٹیم کو 40 منٹ لگے اور کل 1618 ٹوتھ برش سامنے آئے۔

Advertisement

ٹیم نے اپنی دستاویز مکمل کرکے کارروائی کے لیے ثبوت آگے روانہ کردیئے ہیں تاہم اس کی تصدیق میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ روس کے گریگوری فلیشر نے 1320 ٹوتھ برش جمع کرکے ایک نیا ریکارڈ بنایا تھا۔ توقع ہے کہ کیلی ہارڈی اس ریکارڈ کو توڑدیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر