
نائیجیرین شخص مسلسل رونے کا نیا ریکارڈ بنانے کی کوشش میں کچھ وقت کے لیے نابینا ہوگیا، اس کے چہرے پر ہفتوں سوجن رہی اور آنکھوں پر ورم موجود رہا۔
ٹیمبو ایبیرے نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے مسلسل ایک ہفتے رونے کی کوشش کی لیکن وہ درمیان میں ہی نابینا ہوگیا اور اس کے سر میں شدید درد بھی رہا۔
نائیجیریا میں لوگ تیزی سے عالمی ریکارڈ بنانے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ مئی 2023ء میں ایک خاتون شیف نے مسلسل 93 گھنٹے اور 11 منٹ تک کھانے بناکر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
اس کے بعد اب ٹیمبو نے مسلسل رونے کی کوشش کی ہے اور اس کے سامنے والے کھلاڑی ایک ایک کرکے رخصت ہوتے رہے۔
اگرچہ ٹیمبو نے باضابطہ طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو نہیں بلایا تھا لیکن ریکارڈ کے لیے انہیں مسلسل ایک ہفتے تک رونا تھا تاہم انہیں درمیان میں ہی رونا دھونا چھوڑنا پڑا کیونکہ ان کی بصارت جواب دے گئی تھی اور سر میں شدید درد رہا تھا۔
ان کا ارادہ ہے کہ وہ اب دوبارہ اس ریکارڈ کی کوشش کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News