
گاڑی کی وہ 5 چیزیں جو کبھی تبدیل نہیں کروانی چاہیے
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ گاڑی کی کونسی 5 چیزیں کبھی تبدیل نہیں کروانی چاہیے۔
کار کو دوبارہ پینٹ کرنا
چاہے آپ پرانا پینٹ ہی دوبارہ کروائیں یا نیا رنگ کا کوٹ کروائیں، دونوں صورت میں اس عمل سے گاڑی کی ری سیل ویلیو گر جائے گی۔
ہو سکتا ہے کہ دوبارہ پینٹ کے پیچھے آپ کا کوئی غلط ارادہ نہ ہو اور صرف اس لیے کروایا گیا ہو کہ گاڑی کی حالت درست ہوجائے گی لیکن خریدار کو اکثر اس بات کا شک گزرتا ہے کہ شاید کسی ڈینٹ اور نشانات کو چھپانے کے لیے دوبارہ پینٹ کیا گیا ہے۔
ہیڈ لائٹس
اگر آپ بار بار ہیڈ لائٹس تبدیل کرتے ہیں تو اس سے آپ کی گاڑی کی قیمت کم ہوسکتی ہے۔
خریدار سوچ سکتا ہے کہ آپ کی گاڑی کئی بار حادثے کا شکار ہوئی ہے اس لیے اس کی ہیڈ لائٹس تک تبدیل ہوچکی ہیں۔
اس لیے گاڑی فروخت کرنے سے قبل اس بات کو یقینی بنائیں کہ بیچتے گاڑی کی اصل ہیڈلائٹس ہی موجود ہوں۔
ٹرانسمیشن میں تبدیلی
عام طور پر پرانی گاڑی میں لوگ خود سے ہی ٹرانسمیشین سسٹم تبدیل کروا کر اسے مینول سے آٹو میٹک میں تبدیل کر دیتے ہیں۔
لیکن اس طرح نہ صرف پیٹرول کا خرچ بری طرح متاثر ہوتا ہے بلکہ گاڑی کی قیمت بھی گر جاتی ہے۔
اس لیے اس جدید تبدیلی کا آپ کو فائدہ نہیں بلکہ نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
ٹائر تبدیل کرنا
اگر کوئی خریدار گاڑی میں تین ایک جیسے لیکن ایک الگ ٹائر دیکھتا ہے تو ممکن ہے کہ وہ آپ کی گاڑی کی قیمت کم لگائے۔
ایسے پہیے یہ تاثر دیتے ہیں کہ انہیں آخری وقت میں تبدیل کیا گیا ہے اور گاڑی کو سنبھال کر نہیں رکھا گیا جس سے گاڑی کے باقی حصوں پر بھی شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں۔
لہٰذا، اپنی کار فروخت کرنے یا اسے دکھانے سے پہلے، یقینی بنائیں کہ آپ کے تمام ٹائر ایک ہی برانڈ اور ایک ہی قسم کے ہیں۔
ونڈ شیلڈ
ونڈ شیلڈ یا ونڈ اسکرین ایسی چیز ہے جو کافی مضبوط ہوتی ہے لیکن اگر کوئی ایسی چیز ہے جو آپ کی ونڈ شیلڈ کو توڑ دیتی ہے اور اسے تبدیل کرنے کا سبب بنتی ہے، تو یہ گاڑی کی ری سیل ویلیو کو بھی گرا سکتی ہے۔
خریدار چاہتے ہیں کہ ان کی گاڑی کی ہر چیز اصلی ہو اس لیے اس طرح کی کوئی بھی تبدیلی قیمت میں کمی کا سبب بنے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News