
چھ سال سے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوششوں میں لگے رومانین ایتھلیٹ نے بالآخر ایک گھنٹے میں زیادہ پُش اپ لگانے کا ریکارڈ بنا لیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق لندن میں مقیم رومانیا کے 35 سالہ پوپ لورینٹیو نے ایک گھنٹے میں 3 ہزار 378 ڈنڈ لگا کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے ڈینیئل اسکیلی کے پاس تھا جو انہوں نے گزشتہ ماہ 3 ہزار 249 ڈنڈ لگا کر اپنے نام کیا تھا۔
ادارے کے مطابق پوپ لورینٹیو 2017 سے ریکارڈ توڑنے کے لیے کوششیں کر رہے تھے لیکن ان کوششوں کو گینیز ورلڈ ریکارڈز کے معیارات عین مطابق نہ ہونے کی وجہ سے ناقابلِ قبول قرار دیا گیا تھا۔
ایتھلیٹ کا کہنا تھا کہ وہ ماضی کی کوششوں کے رد ہونے کی وجہ سے مایوس نہیں تھے۔
پوپ لورینٹیو نے فی منٹ 56 ڈنڈ کی اوسط سے گزشتہ ریکارڈ کے مقابلے میں 100 سے زائد ڈنڈ لگائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News