Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیڑھ گھنٹہ مگر مچھ کے جبڑے میں زندہ رہنے والی خاتون

Now Reading:

ڈیڑھ گھنٹہ مگر مچھ کے جبڑے میں زندہ رہنے والی خاتون

مثال مشہور ہے کہ  دریا میں رہتے ہوئے مگر مچھ سے بیر نہیں  لینا چاہیے، یعنی مگرمچھ اتنا طاقتور اور خوفناک جانور ہے کہ اس کے شکنجے  میں آنے کے بعد شکار کی موت یقینی ہوتی ہے۔

مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ ایک  عورت نے ڈیڑھ گھنٹے تک اس خونخوار جانور کا مقابلہ  کیا جبکہ اس کی ٹانگ مگرمچھ کے ناقابل شکست  جبڑوں میں دبی ہوئی تھی۔

قصہ کچھ یوں ہے کہ انڈونیشیا کے صوبہ مغربی  کلیمنتن کے علاقے  کٹاپانگ ریجنسی میں 38 سالہ فلمیرا ڈی جیسس  اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پام کے پودے کاشت کررہی تھی۔ اس مقصد کے لیے اسے پانی کی ضرورت محسوس ہوئی تو وہ  ایک  قریبی جوہڑ سے پانی  بھرنے چلی  گئی۔ یہ جوہڑ آبی پودوں اور سبزے سے ڈھکا ہوا تھا۔

فلمیرا کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ان آبی پودوں کے بیچ مگرمچھ جیسی خونخوار مخلوق شکار کی تلاش میں چھپی ہوئی ہے۔

جوں ہی فلمیرا  نے پانی بھرنے کے لیے  جوہڑ میں قدم رکھا مگرمچھ نے بجلی کی سی تیزی سے اس پر حملہ کردیا، اور فلمیرا کی ٹانگ دبوچ کر اسے گھسیٹتا ہوا پانی میں لے گیا۔

Advertisement

فلمیرا نے  مدد کیلیے چیخنا اور چلانا شروع کردیا، مگر اسے اپنی موت بھی یقینی دکھائی دے رہی تھی کیونکہ اس کی ٹانگ بدستور مگرمچھ کے جبڑوں میں تھی اور وہ اسے  آہستہ آہستہ پیچھے کھینچے چلا جارہا تھا۔

فلمیرا کی چیخ و پکار سن کر اس کے ساتھی دوڑے ہوئے آئے  اور یہ منظر دیکھ کر بھونچکے رہ گئے کہ جوہڑ کی سطح پر آبی پودے کے درمیان صرف فلمیرا کا چہرہ  دکھائی دے رہا تھا اور گردن سے نیچے اس کا پورا  جسم جوہڑ کے اندر تھا۔

فلمیرا نے چیخ چیخ کر انہیں بتایا کہ اس کی ٹانگ مگرمچھ کے  منہ میں ہے۔ اسی اثنا میں فلمیرا کے ایک ساتھی نے لاٹھی کا سرا پکڑا دیا کہ وہ اسے مضبوطی سے تھامے رہے، جبکہ دوسرے لوگ لاٹھیوں سے مگرمچھ کے جبڑوں سے  فلمیرا کی ٹانگ کو آزاد کرانے کی کوشش  کرنے لگے۔

اس واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا  ہے کہ مگرمچھ کے جبڑوں میں ڈیڑھ  گھنٹے تک فلمیرا کی ٹانگ  دبی رہی اور وہ  مسلسل اسے  کھینچ کر زیرآب لے جانے کی کوشش کرتا رہا۔

فلمیرا کی خوش قسمتی تھی کہ  جوہڑ گہرا نہیں تھا اور پانی اتھلا ہونے کی وجہ سے مگرمچھ اسے  گہرائی میں نہیں لے جاسکتا تھا۔

اس دوران فلمیرا کی مدد  کے  لیے درجنوں لوگ اکٹھے ہوگئے تھے۔ وہ مسلسل لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے مگر مچھ کو ڈرانے اور فلمیرا  کی ٹانگ چھڑانے کی کوشش کرتے رہے، بالآخر اس جدوجہد میں جیت فلمیرا  کی ہوئی اور مگر مچھ نے اپنی ہار تسلیم کرتے ہوئے  اس کی ٹانگ  اپنے جبڑوں سے آزاد کردی۔

Advertisement

خونخوار جانور کے شکنجے سے معجزاتی طور پر رہائی ملنے کے بعد فلمیرا کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر