Advertisement
Advertisement
Advertisement

طیارے سے ریچھ فرار؛ عملے کی دوڑیں لگوادیں

Now Reading:

طیارے سے ریچھ فرار؛ عملے کی دوڑیں لگوادیں

دبئی ایئرپورٹ پر اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب عراقی طیارے سے ریچھ فرار ہوگیا اور رن وے کو اپنی جاگیر سمجھتے ہوئے چہل قدمی کرنے لگا۔

عرب میڈیا کے مطابق مسافر بردار عراقی طیارے میں ایک ریچھ کو مال برداری کے لیے استعمال ہونے والے جہاز کے خانے میں بے ہوش کرکے رکھا گیا تھا لیکن وہ طیارے کے اڑان بھرنے سے پہلے ہی ہوش میں آگیا۔

طیارے کے تمام مسافر اور عملہ اُڑان کے لیے تیار تھے کہ رن وے پر ریچھ کو دیکھ کر پائلٹ حیران رہ گیا۔

ایوی ایشن کو طلب کیا گیا جس نے بڑے جتن کے بعد ریچھ کو پکڑا اور دوبارہ بے ہوش کرکے طیارے میں سوار کرایا۔

اس کارروائی میں بہت وقت لگ گیا اور پرواز کافی تاخیر سے روانہ ہوئی جس پر مسافر مشتعل ہوگئے اور عملے سے جھگڑنے لگے اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Advertisement

عراقی طیارے کے عملے نے واقعے سے خود کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ دبئی ایئرپورٹ کے عملے نے ریچھ کو بے ہوش کرکے سوار کرایا تھا۔

عراقی ایئرویز کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ریچھ کو دبئی سے بغداد منتقل کیا جا رہا تھا تاہم انھوں نے ریچھ کے مالک کا نام بتانے سے گریز کیا۔

عراق کے وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر