Advertisement
Advertisement
Advertisement

سکندر اعظم کا 2200 سال پرانا مجسمہ دریافت

Now Reading:

سکندر اعظم کا 2200 سال پرانا مجسمہ دریافت

مصر میں قدیم نوادرات کی وزارت نے حال ہی میں اسکندریہ میں ایک قدیم رہائشی اور تجارتی آثار قدیمہ کے اندر سکندر اعظم کا مجسمہ دریافت کیا ہے جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ یہ قدیم مصر کے آخری شاہی دور 2200 سے تعلق رکھتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین کی ٹیم نے سکندر اعظم کے مجسمے سمیت مجسمے کے سانچوں اور جنگجوؤں کیلئے تعویذ بنانے کا سامان بھی دریافت کیا گیا۔

وزارت کے سیکریٹری جنرل مصطفیٰ وزیری کا کہنا تھا کہ اسکندریہ کے مذکورہ بالا علاقے جسے ’الشطبی‘ کا نام دیا گیا ہے، میں بارش، سیلاب اور زمینی پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے گلابی رنگ میں پینٹ کیے گئےسرنگ نما ٹینکوں کا بڑا نیٹ ورک بھی ملا ہے۔

انہوں نے قصبے کی ترتیب کی مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مرکزی سڑک اور کئی شاخوں کی سڑکوں پر مشتمل تھا جو سب صفائی کے نیٹ ورک سے منسلک تھے۔

وزیری نے مزید کہا کہ یہ علاقہ دوسری صدی قبل مسیح سے چوتھی صدی عیسوی تک سرگرم تھا جہاں سے مٹی کے برتنوں، سکے، پلیٹوں، مچھلی پکڑنے کے اوزار اور مسافروں کے لیے آرام گاہیں بھی دریافت ہوئی ہیں۔

Advertisement

علاقے کی عمارتوں کے کھنڈرات اور وہاں سے ملنے والے نمونوں کا تجزیہ کرنے والی ٹیم نے بتایا کہ قصبے میں ایک بازار تھا جس میں برتن فروخت ہوتے تھے اور مجسموں، تعویذوں اور دیگر اشیاء سازی کے لیے ورکشاپس تھیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر