Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی شہری نے 95 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی

Now Reading:

پاکستانی شہری نے 95 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی

خیبر پختونخوا میں 95 سالہ بزرگ محمد زکریا نے دوسری شادی کر لی۔

رپورٹ کے مطابق محمد زکریا مانسہرہ کے علاقے پکھوال چوک کے رہائشی ہیں جن کی پہلی اہلیہ 2011 میں انتقال کر گئی تھیں، پہلی اہلیہ سے ان کے 7 بیٹے اور 5 بیٹیاں ہیں جن سے ان کے کئی پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں بھی ہیں۔

محمد زکریا کی پہلی اہلیہ 2011 میں انتقال کر گئی تھیں، پہلی اہلیہ سے ان کے 7 بیٹے اور 5 بیٹیاں ہیں جن سے ان کے کئی پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں/فوٹو اردو نیوز

محمد زکریا مانسہرہ کی کاروباری شخصیت ہیں جو  فصلوں اور بیچوں کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔

وہ پہلی اہلیہ کے انتقال کے بعد سے خود کو کئی برسوں سے اکیلا محسوس کر رہے تھے لہٰذا انہوں نے کئی سال قبل اپنے بچوں سے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا تاہم اس وقت بچوں نے والد کی اس خواہش کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

Advertisement

محمد زکریا کا کہنا تھا کہ کئی برسوں بعد اب ان کے چھوٹے بیٹے نے ان کے لیے دلہن تلاش کرتے ہوئے ان کی دوسری شادی کی خواہش پوری کروا دی ہے، محمد زکریا کی دوسری اہلیہ بھی بیوہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عمر رسیدہ جوڑے کی شادی کی تقریب کے لیے مانسہرہ کے ہال کا انتخاب کیا گیا جہاں دلہا کو نکاح نامے پر دستخط کے وقت خوشی سے نہال دیکھا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر