
بھارتیہ جنتہ پارٹی (بی جے پی) کے سابق مقامی صدر مہیش بگھیل اسپتال میں مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے تاہم اس کے آدھے گھنٹے بعد جب آخری رسومات ادا کی جا رہی تھیں تو انھوں نے آنکھیں کھول دیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حیران کن واقعہ آگرہ میں پیش آیا۔ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر مہیش بگھیل کے انتقال کرجانے کی خبر سن کر پارٹی کارکنان کے ساتھ ساتھ رہنما بھی جمع ہوگئے تھے۔
مہیش بگھیل کی آخری رسومات کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔ جب انہیں شمشان گھاٹ لے جایا گیا تو چتا جلانے سے کچھ لمحے پہلے بی جے پی رہنما کے جسم نے جنبش لی۔
جس پر اہل خانہ سمیت شرکاء کے خوشی اور حیرت کے ملے جلے جذبات دیکھنے کو ملے۔ مہیش بگھیل کو دوبارہ اسپتال لے جایا گیا جہاں انھیں آکسیجن دی گی۔ وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مہیش بگھیل پھیپھڑوں کے شدید انفیکشن کا شکار ہیں اور اس وقت ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم کی زیر نگرانی میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News