جہاز کا سفر کس کو پسند نہیں ہوتا ہر شخص یہی چاہتا ہے کہ وہ کم از کم ایک بار جہاز کا سفر ضرور کرے کیونکہ اس کا سفر ٹرین، بس اور دیگر گاڑیوں سے کافی مختلف ہوتا ہے۔
بیشتر افراد نے جہاز کا سفر کیا بھی ہوگا لیکن کیا آپ نے کبھی یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ جہاز میں موجود ائیر ہوسٹس ٹوپی کیوں پہنتی ہیں؟
ہم میں سے اکثر افراد کو معلوم ہی نہیں ہوگا کیونکہ شاید ہی کسی نے یہ جاننے کی کوشش کی ہو تو آئیے ہم آپکو اس کا اہم راز بتاتے ہیں۔
اگر آپ نے پاکستان کے علاوہ کسی دوسری ائیر لائن سے سفر کیا ہو تو آپ نے اس چیز کا مشاہدہ کیا ہوگا کہ دبیا میں تمام ممالک کی ائیر لائنز میں ائیر ہوسٹسز کے لئے مختلف یونیفارمز ہیں۔
کہیں ساڑھی پہنی جاتی ہے تو کہیں تھری پیس سوٹ البتہ پاکستانی ائیر ہوسٹسز خواہ وہ نجی ہوں یا سرکاری، شلوار قمیض پہنتی ہیں۔
اسلام میں خواتین کو ایسا لباس پہننے کا حکم دیا گیا ہے جس میں جسمانی ساخت نمایاں نہ ہو، مردوں کے لباس سے مماثلت نہ ہو اور حجاب کے تمام تقاضے پورے کرتا ہو۔
اسی حساب سے دیکھا جائے تو شلوار قمیض ایک ایسا لباس ہے جس میں حجاب کے تقاضے پورے کرتے ہوئے روزمرہ کے امور نمٹانا بہت آسان ہے۔
دیگر اسلامی ممالک کے مقابلے میں پاکستانی ائیر لائنز میں ائیر ہوسٹس کا لباس زیادہ باوقار اور مہذب ہے۔
ائیر ہوسٹس ٹوپی کیوں پہنتی ہیں؟
جہاز کے عملے میں پہنی جانے والی ٹوپیاں مختلف خصوصیات اور عہدوں کی نشاندہی کرتی ہیں۔
کچھ عرصے تک ٹوپیاں ائیر ہوسٹسز کے لباس کا لازمی حصہ تھیں اس کے بعد یہ فیشن کم ہوتا گیا۔
البتہ اب دوبارہ یہ رواج واپس آگیا ہے کیونکہ اس سے عملہ زیادہ پیشہ ور اور زمہ دار نظر آتا ہے اس لئے ٹوپیاں ائیر ہوسٹس کے لباس کا لازمی حصہ ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News