
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ اگر آپ کی تیسری انگلی شہادت کی انگلی سے لمبی ہے تو آپ کو کونسی خطرناک بیماری ہے۔
اگر خواتین کی تیسری انگلی شہادت کی انگلی سے لمبی ہو، تو ان میں گھٹنوں کے جوڑوں کے درد کی تکلیف لاحق ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
ایک تحقیق کے دوران گردوں کے سنگین امراض میں مبتلا سو مریضوں کا جائزہ لیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ 36 فیصد کے ہاتھوں کے ناخن دو رنگے (ناخن کا نچلا حصہ سفید اور اوپری بھورا) تھا۔
ناخن کی اس حالت کی ممکنہ وجہ مخصوص ہارمون کا اضافہ اور خون کی شدید کمی ہوسکتی ہے اور یہ دونوں چیزیں گردوں کے امراض کا حصہ ہوتی ہیں۔
اگر آپ کو اپنے ناخنوں پر دو رنگ نظر آئے یا وہ سیاہی مائل ہوجائیں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ گہری رنگت جلد کے کینسر کی بھی علامت ہوسکتی ہے۔
ایک کمزور گرفت ہارٹ اٹیک یا فالج کے دورے اور ان سے بچنے کے کم امکانات کی پیشگوئی ثابت ہوسکتی ہے۔
گرفت کی مضبوطی سے مجموعی طور پر مسلز کی مضبوطی اور فٹنس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے اور اس حوالے سے جسمانی سرگرمیوں کی تجویز دی جاسکتی ہے تاکہ امراض قلب سے بچا جاسکے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News