Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر آپ کا بھی ویزا نہیں لگ رہا تو ان آسان طریقوں پر عمل کریں

Now Reading:

اگر آپ کا بھی ویزا نہیں لگ رہا تو ان آسان طریقوں پر عمل کریں

اگر آپ کا بھی ویزا نہیں لگ رہا تو ان آسان طریقوں پر عمل کریں

گزشتہ ڈیڑھ برس میں لاکھوں افراد ملک سے باہر جاچکے ہیں تاہم لاکھوں ایسے ہیں جو بار بار درخواست کے باوجود ویزا حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔

لوگ ویزا کے لئے درخواست تو دیتے ہیں مگر ان کی درخواست کسی نہ کسی وجہ سے مسترد ہوجاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ویزا درخواست مسترد ہونے کی ایک وجہ نامکمل یا غلط معلومات ہوتی ہیں جبکہ دستخط، نامکمل فارم، غلط پاسپورٹ نمبر اور دیگر غلطیاں بھی آپ کی درخواست مسترد ہونے کی وجہ بنتی ہیں۔

ویزا کیلئے جب بھی درخواست دیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی تمام معلومات درست اور اس میں کوئی غلطی نہیں ہے، کوشش کریں کہ کسی ایکسپرٹ سے فارم پر کروائیں تاکہ کسی تکنیکی غلطی کی گنجائش بھی باقی نہ رہے۔

کسی بھی طرح کے جرم اور مجرمانہ ریکارڈ کی وجہ سے آپ کی درخواست مسترد ہوسکتی ہے۔

Advertisement

اگر ماضی میں آپ کا کوئی بھی ایسا ریکارڈ رہا ہے تو اس کی تفصیل سے وضاحت کریں تاکہ آپ کو ماضی کے کسی جرم کی وجہ سے مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اپنی درخواست جمع کروانے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی تمام سفری دستاویزات درست اور تازہ ترین ہوں۔ آپ کے پاس اچھی رقم ہونا بھی بہت اہمیت کا حامل ہے ویزے کی درخواست کے ساتھ متعلقہ ملک سے آیا دعوت نامہ یا جہاں سے کام کی پیشکش ہو اس کا لیٹر ضرور لگائیں۔

اگر آپ اس سے پہلے کسی ملک میں مقررہ مدت سے زیادہ قیام کرچکے ہیں تو آپ کی درخواست مسترد ہوسکتی ہے، اس لئے کوشش کریں کہ کبھی بھی کسی ملک جائیں تو وہاں کا ویزا ختم ہونے سے پہلے واپس آئیں تاکہ آپ کا ریکارڈ اچھا ہو۔

ان تمام باتوں پر عمل کرنے کے بعد آپ کے ویزا کی درخواست منظور ہونے کے امکانات بہت زیادہ بڑھ سکتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر