چین میں لگژری ہوٹل جیسے واش روم جیسا عوامی باتھ روم بنادیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی شہر ننجنگ کے ڈیجی شاپنگ مال کی چھٹی منزل کے ایک مخصوص مقام پر پہنچنے والوں کو یہ گمان ہونے لگتا ہے کہ وہ کسی محل میں داخل ہوگئے۔
لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے، وہ کوئی محل نہیں بلکہ ایک پرآسائش باتھ روم ہے۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے خوبصورت باتھ روم ہے۔
مقامی ہنرکاری کارخانے X+Living کے ذریعے ڈیزائن کیا گیا یہ باتھ روم آپ کو محسوس کرواتا ہے کہ آپ بغیر شک و شبہ خوابوں سے بھرپور محل میں داخل ہو گئے ہیں۔

عمارت کی چھٹی منزل پر باتھ روم کے راستے پر کوریڈور کے دونوں اطراف پودے لگے ہوئے ہیں۔
شیشوں سے مزین دیواروں کے درمیان ہال کے عین وسط میں ایک صوفہ سیٹ بھی لگایا گیا ہے۔ اس صوفہ سیٹ پر دوستوں کے ساتھ آنے والے بیٹھ کر دوستوں کا انتظار کرتے ہیں۔

بچوں اور بڑوں دونوں کی پہنچ کے اعتبار سے فوارہ نما واش بیسن لگائے گئے ہیں۔
ڈیزائنر لی کہتے ہیں کہ ایک شاپنگ مال میں باتھ روم عوامی ہوتا ہے یہ ایسی جگہ ہے جو ہر کسی کےلیے کھلی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے اسے ڈیزائن کرنے کے دوران اس بات پر خصوصی توجہ دی کہ شاپنگ مال کے یہ کونے غیرمتوقع طور پر انسانیت کی خدمت کو ظاہر کرسکیں۔ اسی لیے ہم نے “Sanctuary Garden” کا تصور بنایا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
