Advertisement
Advertisement
Advertisement

’شادی کے بعد پتہ چلا بیوی عورت نہیں مرد ہے‘!

Now Reading:

’شادی کے بعد پتہ چلا بیوی عورت نہیں مرد ہے‘!

مصر میں نوبیاہتا دلہے نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ اس کی بیوی عورت نہیں بلکہ ایک مرد ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر کی شمالی کمشنری کے رہائشی نے پولیس کو بتایا کہ سسرال والوں نے اس کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔ دو سال منگنی رہی لیکن کبھی اندازہ نہیں ہوا البتہ شادی کے بعد پتا چلا کہ بیوی کوئی عورت نہیں بلکہ مرد ہے۔

نوبیاہتا دلہے نے بتایا کہ میں اپنی بیوی کو ڈاکٹر کے پاس بھی لے کر گیا جس نے تصدیق کی کہ میری بیوی زنانہ اور مردانہ دونوں خصوصیات کی حامل ہے۔

مصری شخص نے اس پر سسرال والوں سے رابطہ کیا اور طلاق دینے کی بات کی جس پر سسرال والے جھگڑ پڑے اور معاملہ پولیس تک جا پہنچا۔

سسرال والوں کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی پیدائش کے بعد سے 9 سال تک ایک لڑکے کے طور پر زندگی بسر کرتی رہی تھی لیکن پھر اس میں زنانہ خصوصیات ابھر آئیں۔

Advertisement

سسرال والوں کا اصرار تھا کہ یہ کوئی بڑا معاملہ نہیں، ایک معمولی سے آپریشن سے مسئلہ حل ہوجائے گا۔ تاہم شوہر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے علاج سے بھی مسئلہ حل نہیں ہوا۔

ادھر بیوی نے الزام عائد کیا کہ میرا شوہر جھوٹ بول کر میرے گھر والوں سے پیسے اینٹھنا چاہتا ہے۔ بیوی کا مزید کہنا تھا کہ وہ 9 برس کی تھی جب آپریشن کروایا تھا اور اب وہ مکمل طور پر ایک عورت ہے اور اپنا طبی معائنہ بھی کروانے کو تیار ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر