بیوی سے محبت کا انوکھے انداز میں اظہار، شوہر نے سر منڈوا لیا
کینسر ایک آسان جنگ نہیں ہے۔ اس سے نہ صرف متاثرہ شخص بلکہ خاندان پر بھی اثر پڑتا ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شوہر کینسر سے لڑنے والی اپنی بیوی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اپنا سر منڈوا رہا ہے۔
ایک انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں شوہر کی اپنی بیوی کے لیے غیر متزلزل حمایت کو ایک مشکل دور سے گزرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو کا آغاز میں دیکھا جاسکتا ہے جب شوہر اپنی بیوی کا سر منڈوا رہا ہے جبکہ وہ مسلسل رو رہی ہے۔ جب یہ عمل مکمل ہو گیا تو اس نے الیکٹرک ٹرمر لیا اور اپنا سر منڈوایا۔ اسے اپنا سر منڈواتے دیکھ کر بیوی مزید جذباتی ہو گئی اور ویڈیو کا اختتام ان کے بچے کی دل دہلا دینے والی تصاویر کے ساتھ ہوتا ہے۔
چند گھنٹے پہلے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو 1.7 ملین سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے، “کوئی بھی تنہا نہیں لڑتا۔ یہ شوہر کینسر سے لڑنے والی اپنی بیوی کے لیے محبت اور حمایت کے اظہار میں اپنا سر منڈوا رہا ہے۔ “
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
