Advertisement
Advertisement
Advertisement

عجیب و غریب کھیل؛ ایک دوسرے پر ٹماٹروں کی بارش

Now Reading:

عجیب و غریب کھیل؛ ایک دوسرے پر ٹماٹروں کی بارش

اسپین میں 15 ہزار سے زائد شہریوں اور سیاحوں نے ٹماٹر جنگ میں حصہ لیا جس میں ایک دوسرے پر ٹماٹر برسائے گئے اور من چلوں نے ٹماٹر کے جوس میں چھلانگیں لگائیں۔

ٹماٹر ذائقہ دار کھانوں کی ضمانت ہے جب کہ اسے مزہ دوبالا کرنے کے لیے کیچپ کی صورت میں اسنیکس کے ساتھ بھی کھایا جاتا ہے۔ اسٹیج پر اداکاری پسند نہ آنے پر بھی ٹماٹر برسائے جاتے ہیں اور کئی ناپسند سیاست دانوں کو بھی ’’ٹماٹر‘‘ کھانے پڑتے ہیں۔

اسپین ایک ایسا ملک ہے جہاں ٹماٹروں کی اپنی ایک الگ اہمیت اور پہچان ہے۔ یہاں عالمی شہرت یافتہ ایک ایسا کھیل بھی کھیلا جاتا ہے جسے سالانہ تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ جنگ کا سا سما ہوتا ہے جس میں ہتھیار ٹماٹر ہوتے ہیں۔

شہری ایک بند گلی میں جاتے ہیں اور ایک دوسرے پر ٹماٹروں کی بارش کرتے ہیں۔ رواں برس بھی اس کھیل کو جشن کی طرح منایا گیا۔ جس میں 15 ہزار شہریوں نے حصہ لیا اور 120 ٹن یعنی ایک لاکھ 20 ہزار کلو ٹماٹر ایک دوسرے کو مارے۔

Advertisement

اتنی بڑی تعداد میں ٹماٹروں کی ’’مارا ماری‘‘ سے گلیاں ٹخنوں ٹخنوں ٹماٹر کے گودے سے بھر گئیں اور کیچپ کے تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ کئی گاڑیوں میں ٹماٹر کا جوس بھر گیا جس میں من چلوں نے غوطے لگائے اور کیچپ کے تالاب میں چھلانگیں لگائیں۔

مقامی افراد اسے ٹماٹر فیسٹیول کا نام دیتے ہیں جو 1945 سے ہر سال اگست کے آخری بدھ کو منایا جاتا ہے۔ اس برس بھی اسپین کے قریب بونول گاؤں میں منایا گیا۔ اس فیسٹیول کا ٹکٹ فی کس 12 یورو  سے شروع ہوتے ہیں۔

اس فیسٹیول میں پہلے صرف مقامی افراد شریک ہوتے تھے لیکن 1980 کی دہائی میں اس فیسٹیول نے میڈیا کی توجہ حاصل کی اور دنیا بھر میں چرچا ہونے لگا تو سیاحوں کی بڑی تعداد بھی آنے لگی۔

Advertisement

اب یہ بین الاقوامی سیاحت کی توجہ کا حامل فیسٹیول بن گیا ہے۔ ٹماٹروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے بھی اس فیسٹیول کے رنگ کو پھیکا نہ کیا اور فیسٹیول میں موجود ٹماٹر سے اٹا ہر چہرہ ایسے مسکرا رہا تھا جیسے کہہ رہا ہو ٹماٹر ٹماٹر کر گئی مجھ کو تیری یہ بات۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر