Advertisement
Advertisement
Advertisement

11 کروڑ سال بعد ڈائنا سور کے قدموں کے نشانات دریافت

Now Reading:

11 کروڑ سال بعد ڈائنا سور کے قدموں کے نشانات دریافت

11 کروڑ سال بعد ڈائنا سور کے قدموں کے نشانات دریافت

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس کے جنوب مغرب میں واقع ڈائنا سور ویلی اسٹیٹ پارک میں ڈائنا سور کے 11 کروڑ سال پرانے قدموں کے نشانات ملے۔

اس حوالے سے ڈائنا سور اسٹیٹ پارک کے ریٹیل منیجر پال بیکر کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے انہوں نے کبھی ڈائنا سور کے اتنے زیادہ قدموں کے نشانات نہیں دیکھے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی خزانے کی تلاش جیسا ہے، ہمیں لگتا تھا کہ ہم یہاں ڈائنا سور کے قدموں کے تمام نشانات دیکھ چکے ہیں، مگر گزشتہ 2 سال کے دوران قحط سالی کے باعث بہت کچھ نیا سامنے آیا ہے۔

ڈائنا سور ویلی اسٹیٹ پارک میں دریافت ہونے والے نئے نشانات / فوٹو بشکریہ پال بیکر

انہوں نے بتایا کہ شدید قحط سالی کے باعث یہاں بہنے والا دریائے پالکسی مختلف مقامات پر مکمل طور پر خشک ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈائنا سور کی مختلف اقسام کے 11 کروڑ سال پرانے پیروں کے نشانات سامنے آگئے۔

Advertisement

ریٹیل منیجر پال بیکر کے مطابق عام حالات میں یہ جگہیں پانی کے اندر چھپی ہوتی ہیں اور ان پر کیچڑ ہوتی ہے جس کی وجہ سے انہیں دیکھنا ممکن نہیں ہوتا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ریاست ٹیکساس کے ایک تہائی سے زائد حصے کو اس سال شدید خشک سالی کا سامنا ہوا اور اس کے نتیجے میں ڈائنا سور اسٹیٹ پارک میں قدیم تاریخ کے نئے باب سامنے آگئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر