جہاز کا سفر کس کو پسند نہیں ہوتا، ہر شخص یہی چاہتا ہے کہ وہ کم از کم ایک بار جہاز کا سفر ضرور کرے کیونکہ اس کا سفر ٹرین، بس اور دیگر گاڑیوں سے کافی مختلف ہوتا ہے۔
بیشتر افراد نے جہاز کا سفر کیا بھی ہوگا لیکن کیا آپ نے کبھی یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ فضائی سفر کرتے وقت ہمارے کان کیوں بند ہوجاتے ہیں؟
ہم میں سے اکثر افراد کو معلوم ہی نہیں ہوگا کیونکہ شاید ہی کسی نے یہ جاننے کی کوشش کی ہو تو آئیے ہم آپکو اس کی وجہ بتاتے ہیں۔
طیارے عموماً 10 ہزار فٹ یا اس سے زائد بلندی پر پرواز کرتے ہیں اور اتنی بلندی پر آکسیجن ماسک کے بغیر سانس لینا ناممکن ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ طیاروں کے کیبن کو خصوصی طور پر پریشرائزڈ بنایا جاتا ہے تاکہ مسافر اور عملہ معمول کے مطابق سانس لے سکے۔
ایسا طیاروں کے انجنوں سے کیبن تک ہوا پہنچا کر کیا جاتا ہے اور جب کیبن کا اندرونی دباؤ مناسب ہو جاتا ہے تو ہوا کے بہاؤ کو مستحکم رکھا جاتا ہے۔
مگر یہ عمل کانوں کے لیے توازن پیدا کرنے میں مشکلات کا باعث بنتا ہے۔
زمین پر تو ہمارے کان کے پردوں کے اردگرد ہوا کا دباؤ یکساں ہوتا ہے مگر طیارے میں یہ مختلف ہوتا ہے۔
ہمارے کان اس دباؤ سے فوری مطابقت پیدا کر نہیں پاتے اور ہوا ہمارے جسم اور کانوں میں پھنس جاتی ہے جس کے باعث وہ بند محسوس ہونے لگتے ہیں۔
اس سے بچنے کا کوئی ٹھوس طریقہ تو موجود نہیں مگر ماہرین کے مطابق چیونگم چبانے یا جماہی لینے سے کسی حد تک کان کو بند ہونے سے بچانے میں مدد ملتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
